There will be no need to shoot drones. US has been told to fold this program and they will have to comply. NATO supplies should never open. I dont believe in right wing politics but we should not become a tool of occupation in neighboring Afghanistan. It will be serious blow back on our long term security. The overwhelming sentiment in Pakistan is that it is an occupation. And US wants more wars in the region that we cant afford.
افشاں - ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم - یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ
بے شک آپ کو اپنی راۓ رکھنے کا پورا حق ہے، لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہيے کہ امریکہ افغانستان میں کیوں گیا تھا۔ القائدہ کے 9/11 کے حملے ایک واحد وجہ تھی کہ امریکہ کو اس خطہ میں جانا پڑا تاکہ القائدہ کو ان علاقوں سے نکاليں جن کو اس وقت طالبان نے پناہ گاہيں مہیا کی تھیں۔ دنیا کی سلامتی کے لئے سلامتی کونسل کی طرف سے امریکہ کی کوششوں کی انتہائی حوصلہ افزائی کی گئی اوراقوام متحدہ کی قرارداد 1368 (2001) اور 1373 (2001) کے تحت اس کو مکمل حمایت حاصل تھی- امریکہ اس بات پر پرعظم ہے کہ انتہا پسندوں کو افغانستان حکومت سے بغاوت کرنے سے روکیں اور افغان محافظ فوج کو حکومت کی حفاظت کرنے کے قابل بنائيں۔ خاص طور پر یہ کہ، القائدہ کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں بنانے سے روکا جاۓ۔
میں دوبارہ کہوں گی کہ امریکہ کا اس خطے میں دیر تک رہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن امریکہ پر عظم ہے کہ اس خطے میں افغانیوں کو وہ سب آلات اور تربیت مہیا کرے تاکہ ماضی کے ظلم نہ دہراۓ جائيں اور ان انسان دشمن عناصر کے لۓ کوئي کسر نہ رکھی جاۓ۔ اس خطہ میں ترقی افغانستان اور پاکستان کی مدد سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔ ان مقاصد کا حصول تمام ممالک کے فائدہ میں ہے۔
افشاں - ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ