What's new

Operation South Waziristan (Military Pictures)

. .
کوٹکئی: سرنگوں، تصاویر اور پمفلٹ کی کہانی




07070f89ca9e56ec459bd0e48b5d41d1.jpg

یہ جنوبی وزیرستان کا سپنکئی رغزئی اور آس پاس کا علاقہ ہے جسے فوج نے کارروائی کے آغاز میں ہی طالبان سے واپس لے لیا تھا اور یہاں پر اپنا بیس کیمپ قائم کیا۔ جس جگہ کو بیس کیمپ بنایا گیا ہے یہاں پر پانچ سال پہلے چمڑے کا بڑا کارخانہ تھا جہاں بعد میں طالبان کے مقتول رہنماء عبداللہ محسود نے اپنا ہیڈ کوراٹر قائم کردیا تھا۔ سپنکئی رغزئی جنوبی وزیرستان کا کاروباری مرکز تھا مگر مسلسل فوجی کارروائیوں کے دوران یہاں کے بازار کو مسمار کردیا گیا ہے۔ تازہ فوجی کارروائی میں جنوبی وزیرستان کے محسود علاقوں سے تقریباًسو فیصد نقل مکانی ہوچکی ہے۔​













fe667ed94a69f4dd3c17cbff2bff547f.jpg

جنوبی وزیرستان میں فوجی گاڑیوں پر اس قسم کے اسلامی نعرے اور قرآنی آیات درج نظر آئیں گی۔ کسی پر ’حربی و ضربی‘ کسی پر’اللھُم لبیک‘ تو کسی پر ’فبااِئی اللہِ ربِکُما تُکذبن‘ لکھا ہواہے۔ سوات اور دیگر علاقوں میں جاری کارروائیوں میں فوجی گاڑیوں پر اس قسم کے نعرے عموماً درج نہیں ہوتے۔ میں نے جب ایک فوجی سے اس کی وجہ پوچھی تو کہنے لگے ’یہاں پر اس قسم کے نعرے اور آیات لکھنا مجبوری ہے تاکہ اس طرح سے مقامی لوگوں کے دل جیتے جائیں اور انہیں بتایا جائے کہ ہم بھی مسلمان ہیں۔​
‘














bf03b82e5d97bd7cd2e7d130f8f69958.jpg

فوجی حکام نے صحافیوں کو ایک مکان دکھایا جس کے پچھواڑے میں ایک لمبی سرنگ بنائی گئی تھی۔ سرنگ کی لمبائی تقریباً پانچ سو میٹر تھی اور آپریشن انچارج برگیڈئر شفیق کے بقول یہاں پر ہر مکان میں اس قسم کی بے شمار سرنگیں دریافت ہوئی ہیں۔ سرنگ کے دونوں داخلی راستوں پر اینٹی ایئر کرافٹ گن نصب کی گئی تھیں جو بقول فوجی حکام کے طالبان نے فرار ہونے کے دوران ادھر ہی چھوڑ دیں۔ ویسے محسودوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا علاقہ پہاڑی ہونے کی وجہ سے وہ پہاڑوں میں سرنگ کھود کر اس میں کمرے بناتے ہیں اور اسی میں رہتے ہیں۔ تاہم طالبان کی آمد کے بعد انہوں نے بعض جگہوں میں ایسی سرنگیں بنائی بھی ہیں۔​













51d3bc1bd33c7fbc9cfddcd3f3daeb28.jpg

سرنگ میں داخل ہوتے ہی یہاں پر تقریباً چھ مربع میٹر کا کمرہ نما جگہ ہے جو فوجی حکام کے بقول طالبان اسے اپنے زخمی ساتھیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اس کمرے میں ایک چارپائی پڑی ہوئی تھی جبکہ آس پاس ادویات اور دیگر طبی آلات بکھرے پڑے تھے۔​













480e07c18de8a5605c10f6612c9d56f1.jpg

سرنگ میں داخل ہوئے تو وہاں پر طالبان کے قبضے سے لی گئیں تصویریں، پمفلٹ اور خطوط ایک بورڈ پر چسپاں کیے گئے تھے۔ بورڈ پر دو ایسے نوجوانوں کی تصاویر بھی لگائی گئی تھیں جن کے پر بظاہر طالبان کے ہاتھوں سے ان کے نام لکھے گئے تھے۔ ان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ فدائی ہیں اور شھید ہوچکے ہیں۔ اس میں عبداللہ محسود کی بعض تصاویر بھی شامل ہیں جبکہ اردو زبان میں ایک خط بھی چسپاں کیا گیا تھا جو خودکش حملہ آوروں کے سربراہ قاری حسین کے ہاتھوں سے کسی کے نام لکھا گیا تھا۔ خط کے مندجات کچھ یوں تھے ’بعد از سلام گزارش ہے کہ آپ مدو فانی کو چھ یا آٹھ عدد ریموٹ، تین یا چار مشین گن اور ایک پوٹاشیم کی بوری حوالے کردیں۔ والسلام، قاری حسین احمد کوٹکئی۔‘













fd4333afa7f1177e26ccb2ed94bffc57.jpg

فوجی حکام نے صحافیوں کو طالبان سے قبضے میں لیاگیا جو اسلحہ، پمفلٹ، خطوط اور پاکستانی پاسپورٹ دکھائے ان میں جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی تصویر بھی رکھی گئی تھی۔ فوجی حکام کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی یہ تصویر طالبان کے ایک مرکز سے قبضے میں لی گئی ہے۔













c43fa4376a4e6c812b29b3b7d81bcf6b.jpg

یہ تصویر ایک پبلک کال آفس کی ہے جس سے’د اسلام فدایان پی سی او’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ پی سی او تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے آبائی گاؤں کوٹکئی میں واقع ہے لیکن اب پی سی او بند ہے۔ اس کے قریب شیشم وام کا پہاڑی سلسلہ ہے اور ایک پہاڑ پر سفید پتھر کچھ اس طرح ترتیب میں رکھے گئے ہیں کہ دور سے پہاڑ پر ’د اسلام فدایان’ لکھا ہوا نظر آتا ہے۔













6847bbc25171a71d1cbb18cd87d209dc.jpg

اس تصویر میں دور سے ایک مسجد نظر آرہی ہے جس کے سامنے ٹیلی فون کا ایک کھمبا ایستادہ ہے اور کئی مکانات ہیں۔ یہ حکیم اللہ محسود اور قاری حسین کا گاؤں’پالگئی‘ ہے۔ یہ گاؤں سڑک سے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر دور ہے اور فوجی حکام نے دعویٰ کیا کہ مسجد کے سامنے حکیم اللہ اور قاری حسین کے مکانات ساتھ ساتھ واقع ہیں جنہیں انہوں نے مسمار کردیا ہے۔ تاہم صحافیوں نے مسمار شدہ مکانات اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھے کیونکہ فوجی حکام کا کہنا تھا کہ گاؤں کو بارودی سرنگوں سے صاف نہیں کیا گیا ہے لہٰذا وہاں جانے میں جانی نقصان کا خطرہ ہے۔
 

Attachments

  • 07070f89ca9e56ec459bd0e48b5d41d1.jpg
    07070f89ca9e56ec459bd0e48b5d41d1.jpg
    147.4 KB · Views: 40
  • fe667ed94a69f4dd3c17cbff2bff547f.jpg
    fe667ed94a69f4dd3c17cbff2bff547f.jpg
    153.1 KB · Views: 40
  • bf03b82e5d97bd7cd2e7d130f8f69958.jpg
    bf03b82e5d97bd7cd2e7d130f8f69958.jpg
    141.4 KB · Views: 45
  • 51d3bc1bd33c7fbc9cfddcd3f3daeb28.jpg
    51d3bc1bd33c7fbc9cfddcd3f3daeb28.jpg
    158.3 KB · Views: 47
  • 480e07c18de8a5605c10f6612c9d56f1.jpg
    480e07c18de8a5605c10f6612c9d56f1.jpg
    148.1 KB · Views: 44
. . . .
wahoooo MAN im seriously shOcked look @ our Soldiers loOk like US Marine :D nice dress with gadgets NVG left :D
 
. . .
Stealth, create a separate thread for the "Dress Comparison" banner.

It looks amazing by the way. ;) But change the sniper with the ghillie suit. Replace it with someone carrying gear which is visible.
 
.
Stealth, create a separate thread for the "Dress Comparison" banner.

It looks amazing by the way. ;) But change the sniper with the ghillie suit. Replace it with someone carrying gear which is visible.

ok sure......
 
. .
Aoa,
thanks brothers for posting these classy pics
Special thanks to (Stealth, PAF Ace, Owais Usmani, Sherdil)......
Grear job once again stealth (Comparison banner).

looking for more.
Regards,
Sunny
 
. . .

Pakistan Defence Latest Posts

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom