ghazi52
PDF THINK TANK: ANALYST
- Joined
- Mar 21, 2007
- Messages
- 103,111
- Reaction score
- 106
- Country
- Location
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح 14 اگست کو
وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ اسلام آباد کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح اگست کے وسط میں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ اسلام آباد کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح اگست کے وسط میں کیا جائے گا۔
-
وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ اسلام آباد کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح اگست کے وسط میں کیا جائے گا۔
اسلام آباد کا نیا ایئر پورٹ موجودہ ایئر پورٹ کی جگہ فعال ہو گا۔
میاں نواز شریف کی حکومت پاکستان بھر میں ٹرانسپورٹ کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اربوں ڈالر لگا رہی ہے۔
وزیر اعظم کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹس پاکستان میں ترقی کا نتیجہ ہیں۔
سرکاری ٹی وی پی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’ہم نے نئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر توجہ دی ہے اور اس کو تیزی سے مکمل کیا ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’وہ ملک جو ترقی کرنا چاہتے ہیں ان ممالک میں پراجیکٹس کی تکمیل تیزی سے ہونی ضروری ہے۔‘
غیر ملکی مسافر اکثر شکایت کرتے ہیں کہ موجودہ ہوائی اڈے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سہولیات کا فقدان ہے اور 2014 میں اس کو دنیا کا بدترین ایئر پورٹ قرار دیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ 14 اگست کو آپریشنل ہو جائے گا اور اب تک اس کا 95 فیصد کام مکمل ہو چلا ہے۔