graphican
ELITE MEMBER
- Joined
- Jul 21, 2009
- Messages
- 12,433
- Reaction score
- 48
- Country
- Location
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ کا پاناما لیکس کے بارے میں فیصلہ آئے ہوئے 6 دن ہوگئے ہیں لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے ابھی تک اپنے وکلا کی ٹیم سے ملاقات نہیں کی ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان اپنے وکلا کی ٹیم کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں ۔ قانونی ٹیم کے دو سینئر وکلا کے بارے میں شریف خاندان یہ سمجھتا ہے کہ ان دونوں نے سپریم کورٹ کے سامنے قانونی دستاویزات کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا ، جس کی وجہ سے مقدمہ کمزور ہوگیا ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق شریف خاندان کو گلہ ہے کہ ابتدائی قانونی ٹیم میں شامل ایک اہم وکیل نے دیانتداری سے کام نہیں کیا ۔ شریف خاندان یہ بھی سمجھتا ہے کہ ایک دوسرے سینئر وکیل نے بھی کیس کو نقصان پہنچایا ، کیونکہ جس طرح غیر پیشہ ورانہ انداز میں انہوں نے فاضل عدالت کے سامنے قطری خط پیش کیا اس کے بارے میں خود جسٹس کھوسہ نے بھی اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ اچانک ایک دن شریف خاندان کے وکیل نے ایک بریف کیس سے قطری خط نکال کر عدالت میں پیش کردیا ،اس سلسلے میں شریف خاندان خود بھی اس بات سے خوش نہیں ہے ، بقول ان کے قطری خط جس انداز میں عدالت میں پیش کیا گیا اس سے یہ کیس کمزور ہوا ۔ شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی مشیروں کی ابتدائی ٹیم کو شریف خاندان نے پوری تفصیلات اور جزئیات سے آگاہ کر دیا تھا ۔ لیگل ٹیم جس میں بعد میں تبدیلیاں بھی ہوئیں ، نے پورے کیس کو قانونی طریقے سے عدالت کے سامنے صحیح طور پر پیش نہیں کیا ۔ رپورٹ کے مطابق شریف خاندان نے اب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم یا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے اور تمام قانونی دستاویزات پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے
Source: Hassan Nisar
Translation: (Core News)
Nawaz Sharif is angry at his law-team for failing to present "Qatri Letter" well because of which he is called "dishonest and corrupt" by the court. According to Nawaz, the "way letter was presented" is cause of failure and not the letter itself, or its content or absence of evidence to back it up.
---
Comments:
Nawaz is angry at the mirror that why is he showing him ugly? His anger is justified... so justified!