@nline
FULL MEMBER
- Joined
- Feb 27, 2011
- Messages
- 970
- Reaction score
- 0
واٹس ایپ نے وہ خوشخبری سنا دی جس کاصارفین کو عرصے سے انتظار تھا
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) واٹس ایپ کے صارفین کو ایک عرصہ سے انٹرنیٹ کالنگ فیچر کا انتظار تھا اور اب بالآخر وہ وقت آگیا ہے کہ صارفین کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔
واٹس ایپ نے انٹرنیٹ کالنگ فیچر کی ابتدائی ٹیسٹنگ کے بعد اسے صارفین کو فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائڈ صارفین کے پاس یہ فیچر ان کے کسی بھی فرینڈ کی طرف سے آنے والی کال کے ذریعے ایکٹیویٹ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جس کے پاس واٹس ایپ کی طرف سے یہ فیچر آن کردیا گیا ہے وہ اپنے کسی دوست کو اسے آن کرنے کی دعوت دے سکتا ہے۔
یہ فیچر آئی فون اور ونڈوز فون پر ابھی دستیاب نہیں ہے۔ واٹس ایپ کی حالیہ ios اپ ڈیٹ میں چیٹ ونڈو میں کالنگ بٹن بھی متعارف کروادیا گیا ہے۔ فیچر ایکٹیویٹ ہونے کے بعد واٹس ایپ کا انٹرفیس تبدیل ہوجاتا ہے۔ واٹس ایپ کنٹیکٹس کو کال کرنے کے لئے ایک علیحدہ ونڈو ظاہر ہوجاتی ہے جبکہ کال لاگز اور آن گوئنگ کالز سے متعلق بھی انٹرفیس میں نئے فیچر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ چیٹ ونڈو میں کالنگ بٹن فون کے نشان سے ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ایکٹو کال سکرین پر لاﺅڈ سپیکر کو آن کرنے، چیٹ ونڈو میں جانے اور کال میوٹ کرنے کے لئے بٹن فراہم کئے گئے ہیں۔