What's new

FM address at TRT World Forum 2020 via Video link - MoFA Pakitan

Pakistan Ka Beta

SENIOR MEMBER
Joined
Aug 7, 2019
Messages
3,485
Reaction score
9
Country
Pakistan
Location
Pakistan
Official Youtube Channel of MoFA Pakistan .

فن لینڈ کے وزیر خارجہ جناب پیکا ہاوسٹو اور ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو بھی مباحثے میں شریک تھے مباحثہ " بین الاقوامی آرڈر بعد از کرونا عالمی وبا"کے عنوان سے منعقد ہوا وزیر خارجہ نے ٹی آر ٹی فورم 2020 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس مباحثہ میں شرکت کی دعوت پر ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کا شکر گزار ہوں اس فورم کا عنوان انتہائی اہم ہے کیونکہ کرونا وبا کے باعث دنیا بھر میں 60 ملین سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 1.4 ملین اپنی جانیں گنوا چکے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان کو بھی کرونا وبا کے باعث بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم نے اپنی حکمت عملی سے اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی میں سمجھتا ہوں کہ دنیا اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں تھی مخدوم شاہ محمود قریشی کرونا عالمی وبائی چیلنج دوسرے دور میں داخل ہو چکا ہے جس میں متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے - گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں 66 افراد اس وبا کے باعث لقمہ ء اجل بنے مخدوم شاہ محمود قریشی کرونا عالمی وبا کے معاشی مضمرات بھی انتہائی شدید نوعیت کے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی کرونا وبا کے منظر عام پر آنے سے پہلے عالمگیریت کا رحجان کم ہو رہا تھا جس کی ضرورت کرونا وبا کے بعد شدت سے محسوس کی جا رہی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی کرونا کے بعد تنازعات نے دوبارہ سے سر اٹھانا شروع کیا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی عالمی استحکام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی محاذ آرائی میں کمی لانے اور تنازعات کے حل کیلئے، بین الاریاستی سفارت کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے مخدوم شاہ محمود قریشی جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے مخدوم شاہ محمود قریشی کرونا وبا کے بعد ہم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مزید بگڑتے دیکھا مخدوم شاہ محمود قریشی آج 80 لاکھ کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج نے محصور بنا رکھا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی ہم نے مختلف ممالک کو اپنے بارڈرز بند کرتے اور اپنے طور پر اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تنہا کوششیں کرتے ہوئے دیکھا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک نئ دنیا میں داخل ہو چکے ہیں جس کے اندر عالمگیریت اور بین الاقوامی سطحی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے مخدوم شاہ محمود قریشی جس طرح ترقی پذیر ممالک معاشی طور پر اس وبا کے باعث زیادہ متاثر ہوئے ہیں اس تناظر میں وزیر اعظم عمران خان نے کمزور معیشتوں کی معاشی بحالی کیلئے قرضوں کی ادائیگی پر سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی مخدوم شاہ محمود قریشی دوسری طرف ویکسین اور طبی سہولیات کی فراہمی بھی بین الاقوامی مسئلہ ہے مخدوم شاہ محمود قریشی ترقی پذیر ممالک کو بھی اسی طرح وینٹیلٹرز اور طبی سامان کی ضرورت ہے لیکن وینٹیلٹرز کی دستیابی ہی اصل مسئلہ ہے - اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ اس عفریت سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر یکساں حکمت عملی کے ساتھ اس وبائی چیلنج کا موثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ جب تک سب کے سب انسان اس کرونا وبا سے محفوظ نہیں تو پھر کوئی محفوظ نہیں مخدوم شاہ محمود قریشی عالمی وبائی چیلنج ، عالمی اداروں کی کمزوریوں کو بھی سامنے لایا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے متنازعہ علاقوں میں جنگ بندی کی اپیل پر توجہ نہیں دی گئی مخدوم شاہ محمود قریشی کرونا وبا کے باعث معاشی تارکینِ وطن کی مشکلات میں اضافہ ہوا مخدوم شاہ محمود قریشی آج عدم برداشت، اسلاموفوبیا اور زائنو فوبیا کا رحجان بڑھتا دکھائی دے رہا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی سیاسی مقاصد کیلئے کسی خاص قوم یا نسل کو کرونا وبا کا ذمہ دار قرار دینا انتہائی غیر منصفانہ رویہ ہے جیسا کہ شروع میں اس وبا کو چائنہ وائرس کہا جاتا رہا مخدوم شاہ محمود قریشی نسل پرستی اور تحفظ پسندی (Protectionism ) کے رحجان میں اضافہ ہوتا دکھائی دیا مخدوم شاہ محمود قریشی این آر سی اور ترمیمی شہری قوانین جیسے امتیازی قوانین منظر عام پر آئے مخدوم شاہ محمود قریشی میں یہ نہیں کہتا کہ عالمی وبا نے مسائل کو جنم دیا ہے لیکن اس وبا کے دوران ہم نے ان مسائل کی شدت کو بڑھتے دیکھا مخدوم شاہ محمود قریشی ہمارے مشرق میں بھارت، کرونا وبا کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے مخدوم شاہ محمود قریشی بھارت بین الاقوامی قوانین کو پس پشت ڈال کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی بھارت، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل سیز فائر خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی عالمی برادری کو جاننا چاہیے کہ خطے میں دو ایٹمی قوتوں کے مابین محاٖذ آرائی عالمی امن کیلئے خطرات کا باعث ہو گی مخدوم شاہ محمود قریشی ہمارے بار بار توجہ دلانے کے باوجود، اگر دنیا، جنوبی ایشیا کی طرف توجہ نہیں دے گی تو افغانستان میں قیام امن اور خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق رہیں گے مخدوم شاہ محمود قریشی


 

Latest posts

Back
Top Bottom