What's new

داعش میں شمولیت کے لیے لگ بھگ 100 پاکستانی بیرون ملک گئے: رانا ثنا اللہ

.
کل کلاں یہ لوگ واپس آ کر دیسی داعش بنا کر ہماری عوام اور فوج کا فالودہ بنائیں گے اور کیا

ہم بس بیٹھ کے دیکھے گے۔ پتا بھی چل جاتا ہے کیا غلط ہو رہا لیکن جب تک کوئی بڑی ٹریجڈی نہ ہو کوئی اقدام نہیں کرتے۔
 
. . . .
تو بھائ کشمیر یا فلستین جاو نا اپنے ھی لوگوں کو ھی کیوں مارتے ھو

پنجابی کا ایک محاورہ یاد آگیا لیکن یہاں کہنا نہیں چاہتی۔ اپنوں کو ماریں گے تو attention زیادہ ملتی ہے نہ۔ so many Pakistanis are fighting against Palestine with joining Israel's army. :/
 
. . .
داعش میں شمولیت کے لیے لگ بھگ 100 پاکستانی بیرون ملک گئے: رانا ثنا اللہ

04 Jan, 2016 وائس آف امریکہ اردو

اسلام آباد— پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان سے بھی لوگ شدت پسند گروہ ’داعش‘ میں شمولیت کے لیے شام یا عراق گئے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اب تک کی تحقیقات سے یہ معلوم ہے شدت پسند گروہ ’داعش‘ میں شمولیت کے لیے شام یا عراق جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 100 سے بھی کم ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان میں کسی صوبے کے سینیئر وزیر کی طرف سے اس بارے میں کوئی واضح بیان سامنے آیا ہو۔رانا ثنا اللہ نے پیر کو لاہور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ ’’دوسرے ملکوں سے تو (داعش میں شمولیت) کے لیے سینکڑوں لوگ گئے ہیں۔ پاکستان سے (جانے والے) ان لوگوں کی تعداد جو اب تک کی ہماری انکوائری ہے اس کے مطابق ایک سو سے زیادہ نہیں ہے۔‘‘اُنھوں نے اس بارے میں مزید کہا کہ ’’پوری دنیا سے لوگ عراق اور شام جا رہے ہیں، برطانوی حکومت نے آن ریکارڈ کہا ہے کہ 700 سے زائد لوگ وہاں سے گئے ہیں۔ فرانس سے 1000 سے زائد لوگ (داعش) میں شمولیت کے لیے گئے۔ آج تک کسی بھی جگہ پر یہ نہیں کہا گیا کہ فرانس میں داعش کا وجود ہے یا وہاں پر داعش نے قبضہ کر لیا ہے یا وہاں پر اُس نے اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔‘‘صوبائی وزیر قانون نے ایک مرتبہ پھر حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ ’’اس وبا کو پنجاب میں یا پاکستان میں جڑ نہیں پکڑنے دیں گے۔‘‘رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے گزشتہ چند روز کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے ’داعش‘ سے وابستہ 42 مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہ ’داعش‘ کے لیے لوگوں کو راغب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں ’داعش‘ کا اسلام آباد کے لیے سربراہ عامر منصور، اُس کا نائب عبداللہ منصوری اور اس گروہ کا سندھ کے لیے سربراہ عمر کاٹھیو شامل ہے۔حکام کے مطابق جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اُن کے قبضے سے ’داعش‘ کی حمایت سے متعلق تحریری و تشہری مواد کے علاوہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔صوبہ پنجاب میں ’داعش‘ سے وابستہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں تیزی گزشتہ ہفتے سیالکوٹ اور اس کے اردگرد کے علاقوں سے 13 مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد آئی۔پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے محکمے کے مطابق سیالکوٹ اور اس کے اردگرد کے علاقوں سے جن مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا تھا وہ ’داعش‘ کے لوگوں سے شام میں رابطے میں تھے۔گزشتہ ہفتے ہی یہ خبر بھی سامنے آئی کے لاہور سے تعلق رکھنے والی تین خواتین سمیت متعدد افراد ’داعش‘ میں شمولیت کے لیے شام گئے ہیں۔پنجاب حکومت کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔پاکستان میں عہدیدار یہ کہتے رہے ہیں کہ شدت پسند گروہ ’داعش‘ کی ملک میں منظم موجودگی نہیں ہے تاہم حکومت اس خطرے سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور ملک کے سکیورٹی کے ادارے اس سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں
National News and Updates - Voice Of America Urdu : داعش میں شمولیت کے لیے لگ بھگ 100 پاکستانی بیرون ملک گئے: رانا ثنا اللہ Hamariweb.com۔
Any women going over to that foresaken place will eventually regret the day they were born. They get passed along to different Daesh fighters as if they are sheep oooopps I forgot they are actually sheep...sheep to the slaughter.kudos
 
.
Rana Sanaullah the same guy who has links to known terrorists and extremists ......................... in any case suppose if he has the correct information (which I don't believe he has considering his own current status) 100 is a small number. And please for goodness sake don't make a mountain out of a molehill.
 
.
Any women going over to that foresaken place will eventually regret the day they were born. They get passed along to different Daesh fighters as if they are sheep oooopps I forgot they are actually sheep...sheep to the slaughter.kudos
Their only purpose in life would be to act as baby making machines for negative iq jihadis
 
.
Wrong statement by Rana Sanaullah most of them want to go Europe in disguise of Syrian refugees.
 
.
This is good! Let them leave. Jacha hai kachra nikal raha hai...just revoke their nationalities so this trash wont return!
 
.
Moulana Tahir Ashrafi advised Gen. Musharaf that alive nations didn't leave their people. So bring back Pakistanis who've gone to Afganistan for fighting. Hence thousands of people were brought back. And those ungrateful people did their best to ruin the country by joing TTP and other groups.

After giving this statement what does Rana Sanaullah intend? Is he paving the way to bring them back. Lesson learnt. Hope they will never be brought back and people never do that practice again.
 
. .

Pakistan Defence Latest Posts

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom