What's new

Ch Nisar threatens to public Dawn Leaks report

Zibago

ELITE MEMBER
Joined
Feb 21, 2012
Messages
37,006
Reaction score
12
Country
Pakistan
Location
Pakistan
ڈان لیکس پرچوہدری نثارکی مسلم لیگ ن کو کھلی دھمکی
By: Samaa Web Desk

پاکستان
February 10, 2018
















ٹیکسلا: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنی ہی جماعت مسلم لیگ ن کو کھلی دھمکی دے دی۔ کہتے ہیں ڈان لیکس کےمعاملےپرسی ای سی کا اجلاس نہ بلایا گا تو رپورٹ پبلک کردوں گا ۔ نواز شریف اور شہباز شریف تومنظور ہیں لیکن مریم نواز کی سربراہی میں کام نہیں کرسکتا۔




ٹیکسلا میں گرما گرم پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار کھل کر بولے اور ن لیگ سے اختلافات کو ایک بار پھر تازہ کردیا۔۔ دھواں دھار پریس کانفرنس میں حکومت کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے واضح کردیا کہ ڈان لیکس کے معاملے پرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس نہ بلایا گیا تو رپورٹ پبلک کردوں گا۔گزشتہ 8 ماہ سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوا، اگر پارٹی کے اندرسیاست میں متحرک ہوا تو پارٹی کے لیے مشکلات کھڑی ہو جائیں گی۔ ۔



چوہدری نثارنے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں کام کرسکتا ہوں مگر اپنے سے جونیئرمریم نواز کی قیادت قبول نہیں۔ مجھ سے مریم نواز کےماتحت کام کرنے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر میں نے جواب دیا کہ میں نواز شریف، شہباز شریف کے ماتحت کام کرسکتا ہوں لیکن بچوں کے ماتحت سیاست نہیں کرسکتا۔



چوہدری نثار نے کہا کہ ذاتیات کی جنگ سے ہمارے لئےمشکلات ہوں گی۔ اپنی تضحیک پر خاموش نہیں رہوں گا۔ میں سیاسی یتیم نہیں ہوں جوجونیئرزکوسر اور میڈم کہوں۔



انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس پر وضاحت وقت کی ضرورت ہے، یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے۔ڈان لیکس میں طارق فاطمی کا ذکرنہیں تھا، انہیں کیوں نکالاگیا؟ سی ای سی نہ بلائی توڈان لیکس کی تشہیرکردونگا ۔



سابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں خود کو محدود کر لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کہا کہ کبھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی، لیکن بہت سی چیزوں سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو سائیڈ پر رکھنے کا فیصلہ کیا۔



چوہدری نثار نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری جانب سے پارٹی کو دیے جانے والے مشورے خفیہ نہیں۔ پارٹی میں میراکردار نوازشریف کے ناقد کے طور پر رہا۔ کابینہ اجلاسوں اور پاناما کیس کے آغاز سے ہی میرے مشورے ریکارڈ پرہیں۔پارٹی کو کتنا نقصان ہوگا چند ماہ میں سامنے آ جائے گا۔



چوہدری نثار نے مزید کہا کہ سیاستدان الیکشن لڑتا ہے۔ جس نے الیکشن نہیں لڑا وہ ٹیکنوکریٹ یا خوشامدی ہوتا ہے۔

ضروری ہے ہر کوئی پہلے اپنے گریبان میں جھانکے ، اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہےتوازالہ ہوناچاہیے۔ فیصلہ بالآخر عدالتوں میں ہی ہوگا
https://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2018/02/1030796/
 
. . .
Why do u sound soooo much like Moe the bartender??
giphy (3).gif
giphy (2).gif
giphy (1).gif

Isse kuch nahi hona
 
. . .
He us just feeling left out and trying to stay relevant and in the news.
 
.
What is he waiting for. If there is something fishy then tell the nation now our judiciary has got some will power and new CJ is taking action against the big fishes.
Chaudry is just trying to blackmail n league and my best guess is he is going to keep saying this and getting things done in return
 
.
A shameful and disgraceful statement by Chaudry Nisar. He is using a report of High treason as an black mailing tool.
and the State Institutions are quite.
 
. .
If the report has such sensitive information then the SC should get it released. PMLN should not be able to protect it's members by withholding the report.
 
.
he,s a culprit also in all the money looted by nawaz n co,,,,,,,,,,,,,,, by staying silent he,s also, a traitor of nation of pakistan..
NOW MR BEAN, WANTS TO SPILL THE BEANS...
NO USE CH NISAR, EVERYTHING HAS A RIGHT TIME
YOU LOST YOUR VALUE
THE TRAIN IS GONE NOW.....
AND DAWN LEAKS INQUIRY CAN BE MADE PUBLIC , ONLY BY GOVT
NOT YOU DICKHEAD.
 
.
Back
Top Bottom