What's new

Aamir Liaqat begs Army and ISI to forgive Geo

Zarvan

ELITE MEMBER
Joined
Apr 28, 2011
Messages
54,470
Reaction score
87
Country
Pakistan
Location
Pakistan
28 مئی 2014 (18:51)

news-1401285085-3185.jpg

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جیو نیٹ ورک کے وائس پریذیڈنٹ اورریسرچ سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شب معراج کی رات جیو پر نشر ہونے والے پروگرام میں ادارے کی جانب سے قوم اور پاک فوج سے معافی مانگتے ہوئے قصے کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے خطاب میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ 19 اپریل کو حامد میر پر قاتلانہ حملے کے بعد جیو کی طر ف سے بنا تحقیق انٹرسروسز انٹیلی جنس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو مورد الزام ٹھہرانے کے عمل پر ادارے کی جانب سے ان کی اور ان کی فیملی کی دل آزادی پر معذرت کرتا ہوں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ اور جیو کی جانب سے پاک فوج اور قوم سے معافی کا طلبگار ہوں اور امید ہے کہ روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والے معافی نامے کے بعد اب اس قصے کو ختم کر دیا جائے اور سب مل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کریں۔ انہوں نے اس موقع پر کیبل آپریٹرز سے بھی اپیل کی کہ وہ جیو کی بندش ختم کرکے اسے بحال کریں ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے جیو کے مارننگ شو میں اہل بیت بالخصوص سیدنا حیدر کرارؓ اور سیدة النساءفاطمہ زہراؓ کی شان میں ہونے والی گستاخی پر جلیل القدر ہستیوں کی بارگاہ میں ہاتھ جوڑ کر معافی طلب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہماری دانستہ و نادانستہ خطاﺅں سے درگزر فرمائے۔
Man this is becoming hilarious now Geo is seriously feeling the pressure they messed with the wrong Guys
@Rashid Mahmood @Aeronaut @Oscar @nuclearpak @Areesh @Stealth @A.Rafay @Talon @Spring Onion
 
Last edited:
Back
Top Bottom