Imran Khan
PDF VETERAN
- Joined
- Oct 18, 2007
- Messages
- 68,815
- Reaction score
- 5
- Country
- Location
taliban groups fight each other in orakzai agency 3 killed 7 injured
لنڈی کوتل: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے سلامی کنڈو میں طالبان دھڑوں میں تصادم کے دوران کم از کم 3 جنگجو ہلاک جب کہ 7 زخمی بتائے جارہے ہیں۔۔
ڈان نیوز نے اپنے ذرائع کےحوالے سے بتایا ہے کہ یہ جھڑپ طالبان کے مہمند اور اورکزئی گروپوں کے درمیان ہوئی اور لڑائی میں دونوں گروپوں کا جانی نقصان ہوا۔
علاوہ ازیں خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ میں ایک جھڑپ کے بعد کالعدم لشکر اسلام کے امر بالمعروف گروپ کے تین کارکنوں کو اغواء کر کے اپنے ہمراہ تیراہ لے گئے۔
بازار ذکاء خیل میں سڑک کنارے بم نصب کرنےوالے لشکر اسلامی کے دو عسکریت پسند ذکاء خیل امن لشکر کے کارکنوں کے ہاتھوں مارے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بم کا ہدف حج سے لوٹنے والے امن لشکر کے سربراہ منشی آفریدی تھے۔
امن لشکر کے کارکنوں نے سپاہ علاقے کے یار عالم اور ذکاء خیل کے حمزللہ کو پکڑے جانے کے بعد منصوبہ کا اعتراف کرنے پر قتل کیا۔
- See more at: The News Tribe | Breaking News, Latest Pakistan News, Fashion, Business, Sports, Technology