شاہین ٹو کا ایک اور کامیاب تجربہ
ہارون رشید
بی بی سی اردو ڈاٹ کام اسلام آباد
یہ تجربہ فوج کی سٹرٹیجک فورس کمانڈ نے کیا ہے
پاکستان نے طویل فاصلے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے اپنے بیلسٹک میزائل حتف چھ شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق یہ میزائل دو ہزار کلومیٹر تک جوہری اور روایتی ہتھیاروں سے اپنے ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔
فوجی ماہرین کے خیال میں اس کامیاب تجربے سے پاکستان نے اب بھارت میں کہیں بھی اپنے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔
یہ تجربہ فوج کی سٹرٹیجک فورس کمانڈ نے کیا جسے بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل محمد افضل طاہر نے بھی دیکھا۔ انہوں نے اس کامیاب تجربے پر فوج کو مبارک باد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع اور جوہری ہتھیاروں پر فخر کرسکتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان اس میزائل صلاحیت میں بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
آج کے تجربے سے دو روز قبل بھی اسی میزائل کا ایک تجربہ کیا گیا تھا جسے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھی دیکھا تھا۔
عسکری ماہرین کے مطابق یہ تجربات ان میزائلوں کی صلاحیت میں بہتری لانے کے لیے ایک معمول کی کارروائی ہے۔

BBCUrdu.com | پاکستا٠| شاÛÛ٠ٹ٠کا اÛÚ© اÙر کا٠Ûاب تجربÛ