Zibago
ELITE MEMBER
- Joined
- Feb 21, 2012
- Messages
- 37,006
- Reaction score
- 12
- Country
- Location
امریکامیں پاکستانی فلموں کافیسٹول شروع ہونےوالا ہے
By: Samaa Web Desk اینٹرٹینمنٹ November 27, 2016
اسلام آباد : نیویارک میں پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول کا آغاز 3 دسمبر کو ہو گا۔
پاکستانی فلم انڈسٹری جو ماضی میں عرصہ دراز تک مسلسل پستی کا شکار رہی دوبارہ کامیابی کی جانب گامزن ہے۔نیو یارک میں پہلی بار پاکستانی فلمی میلہ ہونے جا رہا ہے جس میں ہٹ پاکستانی فلمیں ڈانس کہانی،لاہور سے آگے،ایکٹر ان لا،ماہی میر،ہومن جہاں اور دختر نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔
اس فلمی میلے کو نیو یارک میں منعقد کرانے کی اجازت لینے میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی نے اہم کردار ادا کیا۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان مختلف نوعیت کی شاندار موضوعات پر مبنی فلمیں بنا رہا ہے جو درست معنوں میں پاکستانی ثقافت کے عکس کی آئینہ دار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم یہ فلمیں نیویارک میں لا رہے ہیں اس طرح سے اقوام متحدہ کے 193 ممالک کے سفارتکار بھی ان فلموں سے محظوظ ہو سکیں گے اور ان کو ہماری فلم انڈسٹری کے لوگوں کی قابلیت کا اندازہ بھی ہو جائیگا۔اس فلمی میلے کا اہتمام اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مشن کر رہا ہے۔ فلمی میلہ 4 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ایجنسی/ سماء
https://www.samaa.tv/urdu/entertainment/2016/11/601437/