ghazi52
PDF THINK TANK: ANALYST
- Joined
- Mar 21, 2007
- Messages
- 102,926
- Reaction score
- 106
- Country
- Location
شہری زندگی میں دن کا آغاز ناشتے کی میز پر اخبار پڑھ کرھوتا ھے وہیں پر گاؤں کی خواتین کا آغاز ناشتے کے بعد کھیتوں میں جا کر ساگ چھننے سے ہوتا ھے۔ (تحریر اور تصاویر صبا رحمٰن)
-
گاؤں کی زندگی اور شہری زندگی میں جہاں رہن سہن کا فرق ہے وہیں پرگاؤں میں بنیادی ضرویات کا بھی بحران ھے۔
شہری زندگی میں دن کا آغاز ناشتے کی میز پر اخبار پڑھ کرہوتا ہے وہیں پر گاؤں کی خواتین کا آغاز ناشتے کے بعد کھیتوں میں جا کر ساگ چننے سے ہوتا ھے۔
مال مویشیوں کے لیے کھیتوں میں جا کے چارہ اکٹھا کیا جاتا ہے اور یہی مویشی ان کی آمدنی کا ذریعہ بھی ہوتے ہیں۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں موبائل فون کا استعمال ہر جگہ پر عام ہے اور لوگوں کی بنیادی ضروریات کا لازمی جز بن گیا ہے۔
گاؤں میں عورتوں کی زندگی جہاں بنیادی ضرویات سے محروم ہوتی ہے وہیں پر ان کو اپنوں سے ملنے اور میل جول رکھنے کا موقع زیادہ ملتا ہے۔
گاؤں میں تندور عورتوں کی گپ شپ کی جگہ ہوتی ہے اور گوبر سے ایندھن بنا کر تندور جلایا جاتا ہے۔
- .........................................