What's new

طوفانی بارش

Cool Mind

FULL MEMBER

New Recruit

Joined
Feb 21, 2016
Messages
16
Reaction score
0
Country
Pakistan
Location
Pakistan
Flash-floods-leave-15-dead-in-different-parts-of-Pakistan-620x330.jpg
طوفانی بارش نے تباہی مچادی، 15افراد جاں بحق 17زخمی
اسلام آباد،کوئٹہ،لاہور ،پشاور،مظفر آباد: آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی،پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات اور چھتیں گرنے سے 15افراد جاں بحق،17زخمی،مرنے والوں میں 6خواتین،4بچے شامل،زیادہ تر نقصان بلوچستان میں ہوا،ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی پھر لوٹ آئی،نشیبی علاقوں میں جل تھل ،ندی نالوں میں طغیانی سے سیلاب کی صورتحال ،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سڑکیں پانی میں بہہ گئیں،سینکڑوں مکانات متاثر،کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ،بارش کا سلسلہ اگلے چار روز تک جاری رہنے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں مری روڈ پر واقع گاو¿ں مل پور میں مسافر وین تیز رفتاری اور پھسلن کے باعثٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے ۔ مرنے والوں میں مسافر ہائی ایس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو15کی مدد سے ہاسپٹل کمپلکس اور پولی کیلنک ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ بارش اورتیز رفتار ی کے باعث پیش آیاہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ادھر بلوچستان کے چمن پشین ژوب لورالائی ہرنائی زیارت مسلم باغ دالبندین نوشکی سمیت بلوچستان کے شمال مشرقی اور مغربی علاقوں میں جمعرات کی صبح سے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آنے سے رابطہ سڑکیں بہہ گئیں اور درجنوں کچے مکانات منہدم ہو گئیں۔ضلع شیرانی کے علاقے شینہ پونگہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 2 خواتین اور 3بچے جاں بحق ہو گئیں مقامی لوگوں نے لاشیں نکال لی ہیں۔ مکان کے ملبے سے ایک شخص کو زندہ حالت میں نکالا گیا ہے ۔ بلوچستان بھر میں طوفانی بارشوں سے ہر طرف پانی نے جل تھل مچا دیا ہے ۔کوئٹہِ ، قلعہ عبداللہ ، پشین ، چاغی، نوشکی،جگو، دالبندین ، سبی ،قلات اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فرادی قوت اور مشینری کو الرٹ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ابتک کئی علاقوں میں کچے گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر چکی ہیں جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ کمشنر کوئٹہ نے بارشوں سے ہونے والے نقصان کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمو ں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں مچھ میں بارش کے باعث گاڑی الٹنے سے دو افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہو گئے ۔ سریاب کے علاقے موسی کالونی میں زمینوں میں دراڑ پڑنے کے باعث سینکڑوں مکانات متاثر ہوئے ، جھل مگسی میں ڈیم کے بند ٹوٹنے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ چمن کے گرد و نواح میں بارشوں کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ۔ کئی کچے مکانات منہدم ہوئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ژوب میں ندی نالے بپھر گئے اور جو راستے میں آیا بہا لے گئے،ذوب کے نواحی علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے 4خواتین اور ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوا ہے جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ژوب میں سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ بارش سے ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور ژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا اور سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، ڈیرہ غازی خان ،کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے،پشاور او ر ملک کے دیگر شہروں میں رات گئے کہیں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ،لاہور میں شام سے ہی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے،جو رات گئے برس پڑے ، شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے آج شمالی بلوچستان ، خیبرپختونخوا ،پنجاب میں سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور سندھ میں بعض علاقوںکشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پربارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔ جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، گجرانوالہ، منڈی بہا الدین، ملتان، بھکر، جہانیاں، مظفر گڑھ، پشاور، سوات، کراچی، حب، چمن، ژوب، قلات، چترال، غدر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، ڈیرہ غازی خان اور کوہ سلیمان کے پہاڑوں سمیت ملک کے متعدد شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جب کہ پہاڑوں پر برف باری ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث کئی شہروں میں موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ پنجاب اور بالائی علاقوں میں جاتی سردی تھم گئی۔

 

Back
Top Bottom