Areesh
ELITE MEMBER

- Joined
- Mar 30, 2010
- Messages
- 45,128
- Reaction score
- 3
- Country
- Location
Don't know what to say. Speechless
www.bbc.com
’میں ماں کا لاڈلہ ہوں۔۔۔ پتا نہیں میری ماں کا کیا ہو گا‘
جائے وقوعہ سے ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والے ریسیکو 1122 کے ایک کارکن نے بتایا کہ ’زخمیوں کی حالت انتہائی نازک تھی، دو زخمی افراد نے ان کے سامنے ایمبولینس ہی میں دم توڑ دیا۔‘
انھوں نے بتایا کہ ’ایک زخمی جوان بہت حوصلے میں تھا۔ اس کے سر پر چوٹ لگی ہوئی تھی۔ چوٹ والی جگہ پر کسی نے کوئی کپڑا باندھ دیا تھا مگر اس کے جسم کے دیگر حصوں سے بھی خون بہہ رہا تھا۔ میں نے خون روکنے کی کوشش شروع کی تو اس دوران وہ جوان زخموں سے کراہنے کے باوجود جرات کا مظاہرہ کر رہا تھا۔‘
اہلکار کا کہنا تھا کہ ’اس دوران میں نے اس کا حوصلہ بلند رکھنے کے لیے بات شروع کی تو اس نے بتایا کہ وہ مسجد کے آخر میں ایک کونے میں نماز ادا کر رہا تھا۔ ایک دم دھماکا ہوا اور وہ نیچے گر پڑا۔‘
’اس نے مجھ سے پوچھا جسم کے مختلف حصوں میں درد ہو رہا ہے تو کیا میں بچ پاؤں گا۔ اس اہلکار نے کہا کہ اور تو کوئی غم نہیں بس میں اپنی ماں کا بہت لاڈلا ہوں اگر مجھے کچھ ہوا تو پتا نہیں میری ماں کا کیا ہو گا۔‘
ریسکیو اہلکار کے مطابق ابھی وہ اس پولیس اہلکار کو لے کر ہسپتال کے گیٹ پر بھی نہیں پہنچے تھے کہ اس اہلکار نے دم توڑ دیا۔

پشاور دھماکہ: ’میں اپنی ماں کا بہت لاڈلا ہوں اگر مجھے کچھ ہوا تو پتا نہیں میری ماں کا کیا ہو گا؟‘ - BBC News اردو
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی پولیس لائن کی مسجد میں پیر کو ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 87 افراد ہلاک اور 65 زخمی زیر علاج ہیں۔
