fitpOsitive
ELITE MEMBER
- Joined
- May 27, 2015
- Messages
- 12,933
- Reaction score
- 19
- Country
- Location
پاکستان میں اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ انقلاب عوام لائے گی۔ یہ بات کسی حد تک ٹھیک بھی ہے، مگر انقلاب کی ابتداء کسی رہنماء کے اعلان کے بعد ہوگا۔ یہ وہ رہنماء ہوگا جو کہ نہ صرف عوام کی انقلاب کے لئے رہنمائی کرے گا بلکہ آتے انقلاب کو ایک شکل بھی دے گا۔ انقلاب کی ابتداء کچھ ایسے ہوسکتی ہے کہ رہنماء ایک گروپ تشکیل دے گا کہ بجلی کی پیداوار کتنے روپے کے حساب سے ہوتی ہے، اور پھر عوام کو مطلع کرے کہ اتنا اتنا فلاں فلاں کھا جاتا ہے، اور آج کے بعد عوام خود اپنے بل کا حساب لگائیں گے، اور اگر بل اس سے زیادہ آئے تو بیشک بل ادا مت کریں۔ اور اگر کوئی بجلی کاٹنے آئے تو اسکی خوب خاطر کی جائے۔ اور اسی طرح ایک ایک کرکے سب بت گرا دیئے جائیں۔ میرے حساب سے تو بجلی کا بل فکس ۱۰۰ روپے ہونا چاہئے۔
میں پھر کہتا ہوں کہ انقلاب خود سے نہیں آئے گا۔ کسی نہ کسی رہنماء کو آگے آنا ہوگا۔ اور عمران خان کی طرح اگر اس بار بھی شرافت کا انداز اپنایا گیا تو یہ انقلاب بھی وہیں دم توڑ جائے گا۔
آئیں ہم مل کر عہد کریں کہ عمران خان ہمارا رہنما تو ہے، مگر آخری رہنما نہیں ہے۔ یہاں سے ابتداء ہوتی ہے۔