Imran Khan
PDF VETERAN
- Joined
- Oct 18, 2007
- Messages
- 68,815
- Reaction score
- 5
- Country
- Location
Taliban asked 60 crore rupee Extortion from islamabad shopping mall
اسلام آباد میں شاپنگ سنٹر کو 60 کروڑ روپے بھتے کا خط
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے اسلام آباد میں بھتہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ خط کے ذریعے معروف کاروباری گروپ سے ساٹھ کروڑ روپے بھتہ طلب کر لیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں بھتہ خوری کا انکشاف کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے معروف کاروباری گروپ کو خط سے ہوا ہے۔خط کے ذریعے مقامی شاپنگ سنٹر کے مالک سے ساٹھ کروڑ روپے طلب کئے گئے ہیں۔ عدم ادائیگی کی صورت میں شاپنگ مال تباہ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ شاپنگ سنٹرانتظامیہ نے یہ خط پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ سیکورٹی انچارج کی درخواست پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کا خط ملنے کے بعد پولیس نے بھتہ وصولی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ماضی میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کاروباری طبقے اور اہم شخصیات کو بھتے کی پرچیاں موصول ہوئی تھیں ادائیگی نہ کرنے والوں پر کریکر حملے بھی کئے گئے تھے۔