What's new

Stupid & Funny from Around the World :Continued

1600888086862.png
 
. . . . . . .

ایک بیوی نے اپنے شوہر کو پہلی بار ای میل کی لیکن جلدی میں فل سٹاپ لگانا بھول گئی۔ میل بھیجنے سے پہلے اسے احساس ہوا تو جلدی میں جہاں جہاں کرسر جاتا وہاں فل سٹاپ لگاتی جاتی۔ خاوند نے جب میل پڑھی تو اس کے سر میں جو دھماکے ہوئے ان کی آواز تحریک طالبان کے خود کش حملوں سے بھی زیادہ تھی۔

السلام علیکم


سرتاج من عرض ہے کہ میں نہایت خوش گوار زندگی گزار رہی ہوں آپ کی۔ بہت یاد آتی ہے انور کی اور اس کے دوست کی۔ شادی ہے ہماری بکری کی۔ ٹانگ ٹوٹ گئی ہے پھوپھو کی۔ دعا قبول کریں چوری کی واردات بھی ہوئی ہے ہمارے گھر۔ میرا دیور پکڑا گیا ہے محلے کی ایک لڑکی کے ساتھ۔ نانی لاہور آئی تھیں بغیر بتائے۔ بھائی بھی کراچی چلے گئے انڈے دے کر۔ ہماری مرغی کڑک ہوگئی ہے سلیمان میاں سے مل کر۔ پتہ چلا ہے کہ آنٹی زہرہ ٹھیک ہوگئی ہیں غلطی سے۔ ایک لڑکا دیکھا ہے میں نے آپ کی ممانی کے لیے۔ نیا فراک سلوا لیا ہے دادا ابو کے لیے۔ پشاوری چپل لائی ہوں چھوٹی نند کے لیے۔ کچھ بھی نہ لا سکی کبوتروں کے لیے۔ ایک الگ پنجرہ بنایا ہے اپنی ساس کا۔ روز سر دباتی ہوں دودھ والے اور سبزی والے کا۔ بل ادا کر دیا ہے آپ کا۔ انتظار کرتی ہوں شہباز کا۔
رشتہ طے ہوگیا ہے بلی کے بچے کا۔ حادثے میں انتقال ہوگیا خالو کا۔ بیٹا بری سوسائٹی میں پڑ گیا ہے۔ باقی سب خیریت ہے۔

آپ کی چہیتی...
😍
 
. . . . . . . .

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom