Silicon0000
FULL MEMBER
- Joined
- Mar 1, 2015
- Messages
- 1,206
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
جب عمران خان کورکمانڈر کانفرنس سے موصول ہونے والی ہدایات کے بعد کرونا وائرس کے حوالے سے چونکے تو اس وقت تک سندھ حکومت صوبے میں نو آئسولیشن سینٹر قائم کرچکی تھی جبکہ ایک آئسولیشن سینٹر میں 150 جبکہ دوسرے میں 100 بستروں پر مشتمل اسپتال بھی بناچکی تھی۔
عمران خان نے ہدایات موصول ہونے کے بعد جب کچھ ٹویٹس کئے تو اس وقت تک سندھ حکومت پی ایس ایل میچز میں عوام کی شرکت پر پابندی کا بولڈ اسٹیپ لے چکی تھی جبکہ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اقدام اس کے مستزاد ہے۔
جس وقت لاہور کے میو اسپتال میں کرونا سے متاثرہ پانچ مریض سینکڑوں کی قطار میں کھڑے ہوکر درجنوں سے مس ہوتے ہوئے ڈاکٹر تک پہنچے، اس وقت تک سندھ میں ابتدائی طور پر کرونا سے متاثر ہونے والے متعدد مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے تھے۔
ابھی وفاقی حکومت تذبذب کا شکار ہے اور ادھر سندھ حکومت نے دوراندیشی سے کام لیتے ہوئے گھوٹکی میں 10 ہزار سے زائد دیہی خواتین کے ایک ایونٹ کو مؤخر کردیا، جب سندھ حکومت ائیرپورٹس اور زمینی راستوں کی نگرانی کی بات کررہی تھی، اس وقت عمران خان خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے ایک منصوبے کا افتتاح کررہے تھے۔
عمران خان نیب کے چیئرمین کو مس کالز کرنے میں مصروف ہے اور اِدھر سندھ حکومت وفاق کی مدد نہ ہونے کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت کراچی ائیرپورٹ پر 15 ہیلتھ ڈیسک بناچکی ہے، ہر مسافر کو سندھ حکومت خود اسکین کررہی ہے جبکہ یہ کام وفاق کا تھا، جس وقت عمران خان کا وزیر صحت جہانگیر ترین سے مل کر دوکروڑ سے زائد ماسک اسمگل کررہا تھا تو اس وقت سندھ حکومت 15 جنوری کے بعد سے ایران سفر کرنے والے دوہزار 335 تمام زائرین کا ڈیٹا جمع کرکے ان کے عزیز و اقارب تک کے ٹیسٹ کررہی تھی، تمام زائرین کو آئسولیشن میں رکھا گیا تھا۔
سلیکٹڈ وزیراعظم کرونا کی وبا پھیلنے سے ٹس سے مس نہیں ہوا اور باعث شرم ہے کہ کورکمانڈر کانفرنس کے بعد اس للو کو ہوش آیا، عمران خان بظاہر بغلیں بجارہا تھا کہ چلو اس صوبے کے عوام مررہے ہیں کہ جہاں پر سلیکٹرز اسے حکومت نہیں دلواسکے، یہ عوام کا وزیراعظم نہیں ہے، یہ صرف سلیکٹرز کا بھونپو ہے، آج اس کٹھن صورت حال میں اس آدمی کے پاس موقع تھا کہ کچھ کردکھاتا مگر اسے نیب کے ذریعے اپنے حریفوں کو شکار کرنے کے کھیل سے فرصت ملے تو کچھ اور بھی کرے۔
عثمان غازی
PPP might still be at same place (if not improved) where it used to be ...... But now there is "one" who is even worse then PPP.
_______________________________________
.