What's new

Sindh & Balochistan, Terrorism Watch

بابل لہڑی کا عبرت ناک انجام:شادی میں دہشت گردوں کی اسلحے کی نمائش پر سیکورٹی فورسز کا کڑا جواب*
*دہشتگرد کو شادی کی تقریب کا ولیمہ کھلانے کا بندوبست بھی کر لیا گیا*
کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر بلوچ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی جانب سے ایک ویڈیو کو خوب پھیلایا گیا جس میں شادی کی ایک تقریب میں بھاری اسلحے سے لیس بلوچ دہشت گردوں کو فخریہ انداز میں دکھایا گیا۔ یہ ویڈیو دہشت گردی اور خوف پھیلانے کے ایک حربے کے طور پر استعمال کی گئی، مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، کل ایک بڑی کاروائی میں اسی ویڈیو کے مرکزی کردار بابل لہڑی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو کلی ساتکزئی مچھ کا رہائشی اور دہشت گرد گروپ کا متحرک رکن ہے۔ یہ دہشت گرد شادی میں زبردستی شرکت کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھا۔ تاہم، سیکورٹی فورسز نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف بابل لہڑی کو حراست میں لیا بلکہ اس کی ’’خاطر تواضع‘‘ کا بندوبست بھی شروع کر دیا گیا ہے اور دہشتگرد کو شادی کی تقریب کا ولیمہ کھلانے کے بندوبست کے ساتھ ساتھ سلامی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
یہ کاروائی ان عناصر کے لیے ایک عبرت ناک مثال ہے جو خوف و دہشت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بابل لہڑی اور اس جیسے دیگر دہشت گردوں کے خلاف یہ کڑا پیغام ہے کہ ریاست اور اس کے ادارے عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے اور اسلحے کی نمائش سے اپنے مذموم عزائم پھیلانے والوں کا انجام عبرتناک ہی ہوگا۔

1730206824608.jpeg


 
*بی ایل اے نے مجھے قائل کیا کہ معصوموں کو قتل کروں، کہا گیا پہاڑوں پر نئی زندگی ملے گی طلعت عزیز*
کالعدم تنظیم بی ایل اے چھوڑنے والے طلعت عزیز نے کہا ہے کہ مجھے قائل کیا گیا کہ معصوموں کو قتل کروں، مجھے کہا گیا پہاڑوں پر نئی زندگی ملے گی۔
کوئٹہ میں صوبائی حکام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بلوچ یک جہتی کمیٹی کے احتجاج میں میری ذہن سازی کی گئی۔
طلعت عزیز نے کہا کہ میری طرح پہاڑوں پر اور بھی نوجوان موجود تھے، بی ایل اے کے لوگ کیمپوں میں بیٹھ کر پنجابیوں کو مارنے کی منصوبہ بندی کرتے تھے، بی ایل اے سے پوچھا کہ آپ یہ سب کیا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے والے ملک توڑنے کی سازش کر رہے تھے، جب پہاڑوں پر یہ سب دیکھا تو بھاگنے کا منصوبہ بنایا، اپنے تمام بلوچ بہن بھائیوں سے کہتا ہوں ایسے لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں۔
طلعت عزیز نے کہا کہ بلوچ یک جہتی کمیٹی کے جلسوں میں ذہن سازی کر کے گمراہ کیا جاتا ہے، میں پنجاب سے تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری پنجابیوں سے کوئی دشمنی نہیں، میں اپنے بلوچ بہن بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دہشت گردوں کے بہکاوے میں نہ آئیں
 
Back
Top Bottom