Jazzbot
ELITE MEMBER
- Joined
- Apr 27, 2010
- Messages
- 10,382
- Reaction score
- 14
- Country
- Location
پی آئی اے،میٹرک پاس شخص ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرمقرر
بوئنگ 777کو ٹکرا کر ادارے کو نقصان پہنچانے والا ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن بن گیا فوٹو : فائل
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں مالی بحران اوردیگر مسائل کے باوجودمن پسند تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی ادارے میں بورڈآف ڈائریکٹرزکی منظوری کے بغیرایک کیپٹن کوبھاری معاوضے پراہم اسامی پر تعینات کردیا گیاجس کی تعلیمی قابلیت صرف میٹرک ہے جبکہ ادارے نے ایک اورپائلٹ کوجس نے ایئرلائن کے طیارے777کو پارکنگ کے دوران ٹکرادیا تھا، ڈائریکٹر فلائٹ آٓپریشن مقررکردیا۔ تفصیلات کے مطابق شدیدمالی بحران کا شکارقومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے قواعدکو بالائے طاق رکھتے ہوئے ادارے میں ایک کیپٹن کوڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا جس کی ماہانہ تنخواہ5لاکھ روپے جبکہ دیگرمراعات تنخواہ کے علاوہ ہیں۔
ادارے کی انتظامیہ نے کیپٹن ہمایوں جمیل کااس اہم ترین اسامی تقررکیا ہے جن کی تعلیمی قابلیت صرف میٹرک ہے۔ تقرری کے لیے انتظامیہ نے بورڈآف ڈائریکٹرزسے منظوری لی، نہ ہی کسی کمیٹی سے منظوری لی گئی۔ یادرہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی واضح رولنگ ہے کہ قومی اداروںمیں جنرل منیجر، ڈائریکٹرزیا دیگرانتظامی عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے تعلیمی قابلیت کم ازکم گریجویشن ہونی لازمی ہے۔ ذرائع کے مطابق ادارے کی انتطامیہ نے کیپٹن خالدحمزہ کو ڈائریکٹرفلائٹ آپریشن مقرر کردیا جنھوں نے بوئنگ777 کوپارک کرتے ہوئے جیٹی میں دے مارا تھاجس سے طیارے کوشدید نقصان پہنچا۔

Noora was shouting Merit, Merit, Merit.. before elections in his every speech. This is their standards of merit for you..
@arushbhai @xyxmt @AUz @Leader @mr42O @mafiya @pkuser2k12 @Side-Winder
Last edited by a moderator: