What's new

Picture of the Day

breathtakingly-beautiful-mosques-from-around-the-world-a869ff6dd69316c1853126a2bd1402d9.jpg
 
پیرس: تنگ نظر اور اسلام دشمن عناصر کے پروپیگنڈے کے باوجود اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے مذاہب کے تقابلی مطالعے کے بعد اسلام کو دنیا کا پرامن ترین مذہب قراردیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹیڈ نیشن ایجوکیشنل، سائنٹیفک اور کلچرل آرگنائزیشن (یونیسکو) نے انٹرنیشنل پیس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے دنیا کے مختلف مذاہب پر تحقیق اور مذاہب کا مطالعہ کیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے۔ یونیسکو نے اپنی تحقیق کے بعد اسلام کو پرامن ترین مذہب قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے ایک سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے۔

انٹرنیشنل پیس فاؤنڈیشن کے تقابلی مطالعے کے سربراہ روبرٹ میگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مطالعے اور مشاہدے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسلام دنیا کا سب سے زیادہ پرامن مذہب ہے جب ان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ ڈھاکا اور بغداد میں اسلام کے نام پر حملے ہوئے جس پر ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور اسلام کے معنیٰ امن کے ہیں اور اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔
دوسری جانب یونیسکو کی جانب سے جاری کئے جانے والے سرٹیفکیٹ کی عالمی رہنماؤں اور مذہبی لیڈروں کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جن کا کہنا ہے کہ اسلام دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دیگر مذاہب کو اسلام سے سبق حاصل کرنا چاہئے جب کہ بعض رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یونیسکو کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ اسلام کو سب سے بہترین مذہب ہونے کے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں۔
 
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2016ء): پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے تیسری شادی سے متعلق اشارہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی دوسری بیوی ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق کافی قیاس آرائیاں منظر عام پر آئیں تاہم اب غیر ملکی اخبار ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے اپنی تیسری شادی سے متعلق اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے خون میں شکست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 60 برس کی عمر میں شادی کرنا 30 سال کی عمر میں شادی سے کہیں مختلف ہے لیکن میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ میں یہ بات فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ جب میں شادی شدہ تھا تو میں نہایت وفادار شوہر تھا۔ میں نے خود کو کفر پر قائل ہونے سے روک رکھا تھا کیونکہ یہ کسی بھی شادی شدہ جوڑے کے لیے نہایت تکیلف دہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ تمام مذاہب میں اسے گناہ قرار دیا گیا ہے۔
(خبر جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں دو شادیوں کے بعد بھی شادی کے معاملے میں اتنا ہی کٹر ہوں جتنا دو شادیوں سے پہلے تھا۔
اپنی طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا لیکن یہیں زندگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے سائیکلوجسٹ نے جمائمہ سے طلاق کے بعد مجھے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن میں نے پھر بھی ریحام خان سے شادی کی جو کہ ہم دونوں کی اپنی اپنی فیملی ہونے کی وجہ سے زیادہ دیر نہ چل سکی۔ اپنے انٹرویو میں عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے کبھی ظاہری خوبصورتی یا فیشن کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی ان چیزوں نے مجھے متاثر کیا۔
 
Back
Top Bottom