یہ معمول کے مقدمات نہیں،ان مقدمات کو جلد از جلد نمٹانا چاہتے ہیں،یف جسٹس
بعض دفعہ حالات ہمارے لیے بھی مشکلات پیدا کردیتے ہیں،چیف جسٹس
عدلیہ کے لیے بطور ادارہ بھی بہتر ہوگا کہ یہ مقدمے جلد ختم ہوں، چیف جسٹس
عدلیہ کے لیے بطور ادارہ بھی بہتر ہوگا کہ یہ مقدمے جلد ختم ہوں، چیف جسٹس
عدالت نے عمران خان کی کرکٹ آمدن پر آبزرویشن دی تھی،نعیم بخاری
درخواست گزار نے کرکٹ آمدن سے فلیٹ خریدنے پر اعتراض نہیں کیا تھا، نعیم بخاری
گزشتہ رات کو تمام دستاویزات موصول ہوگئے ہیں،نعیم بخاری
عمران خان کی کرکٹ آمدن کا رکارڈ آج جمع کروا دونگا،نعیم بخاری
تمام رکارڈ عدالت کی آبزرویشن پر ہی منگوایا،نعیم بخاری
فلیٹ کی ادائیگی نقد تو نہیں کی گئی ہوگی؟چیف جسٹس
ادائیگی بذریعہ بینک کی گئی تھی، نعیم بخاری
اگر مسئلہ صرف فلیٹ ظاہر نہ کرنا ہے تو نعیم بخاری درست کہہ رہے ہیں، چیف جسٹس
اکرم شیخ صاحب آپ نے پٹیشن میں یہ اعتراض کہاں کیا؟ چیف جسٹس
عمران خان نے انتخابی گوشواروں میں فلیٹ اپنی ملکیت ظاہر کیا، اکرم شیخ
فلیٹ درحقیقت نیازی سروسز کی ملکیت ہے، اکرم شیخ
عمران خان نے بینی فیشل مالک ہونے کی تصدیق کی، چیف جسٹس
بطور حقیقی مالک فلیٹ کو گوشواروں میں ظاہر کیا گیا، چیف جسٹس
ہم نے صرف ادائیگی کا ثبوت مانگا تھا،صرف شفافیت دیکھنا چاہتے تھے، چیف جسٹس
عدالت دیکھنا چاہتی تھی کہ پیسا پاکستان سے منی لانڈرنگ کے ذریعے تو نہیں کیا گیا،چیف جسٹس
عمران خان کے خلاف کیس فراڈ کا ہے، اکرم شیخ
کبھی آپ کہتے ہیں فلیٹ عمران خان کا ہے جو ظاہر نہیں کیا، جسٹس فیصل عرب
کبھی کہتے ہیں فلیٹ آف شور کمپنی کا ہے، جسٹس فیصل عرب
اکرم شیخ صاحب آپ کے موقف میں تضاد ہے،جسٹس فیصل عرب
ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ عمران خان نے اٹھایا، نیازی سروسز نے نہیں، اکرم شیخ
دستاویزات آتے رہے تو جواب الجواب کب دونگا؟ اکرم شیخ
کیا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانا بے ایمانی ہے؟نعیم بخاری
اگر بے ایمانی ہے تو فائدہ اٹھانے والے سب بے ایمان ہیں،نعیم بخاری
آرٹیکل 62،63 کے اطلاق کا طریقہ کار اور معیار کیا ہے؟جسٹس عمر عطا بندیال
آف شور کمپنیاں عموماً پیسے چھپانے اور منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتی ہیں، چیف جسٹس
عدالت اطمینان کرنا چاہتی ہے کہ لندن فلیٹ کا پیسا پاکستان سے تونہیں گیا؟ چیف جسٹس
پیسا کہاں سے آیا اور ادائیگی کیسے ہوئی یہ عدالت کے سوالات ہیں، نعیم بخاری
معاملہ پبلک آفس ہولڈر کی ایمانداری کا ہے، چیف جسٹس
درخواست گزار نے ایسا کوئی سوال نہیں اٹھایا تھا، نعیم بخاری
پاناما لیکس کے بعد ایف بی آر نے عمران خان کو نوٹس جاری کیا، نعیم بخاری
ایف بی آر تمام معاملے کی چھان بین کررہا ہے،کرکٹ کلبز سے دستاویزات آرہی ہیں،نعیم بخاری
آیندہ سماعت سے قبل تمام دستاویزات جمع کروا دونگا،نعیم بخاری
55 سے60 ہزار پاؤنڈ کا مارگیج تھا، نعیم بخاری
مارگیج کی ادائیگی کے دستاویزات بھی موجود ہیں،نعیم بخاری
سب کچھ ٹکڑوں میں ہی عدالت کو دیا جاتا ہے، چیف جسٹس
ہوسکتا ہے مزید دستاویزات دینے کی اجازت نہ دیں، چیف جسٹس
آپ نے ہمیں مطمئن کرنا ہے فلیٹ کن پیسوں سے خریدااور ادائیگی کیسے ہوئی، چیف جسٹس
عمران خان کولندن فلیٹ سے متعلق اگلے ہفتے تک دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت
عدالت کی اجازت کے بغیر مزید کوئی رکارڈ جمع نہیں کیا جائیگا،سپریم کورٹ