ے آئی ٹی رپورٹ میں اتنی غلطیاں ہیں کہ ہمارے وکلاءکو سمجھ نہیں آرہی دلائل کہاں سے
شروع کریں: طلال چودھری
13 جولائی 2017 (13:48)
قومی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں اتنی غلطیاں ہیں کہ ہمارے وکلاءکو سمجھ نہیں آرہی اس پر دلائل کہاں سے شروع کریں ۔ سپریم کورٹ کے سامنے جب اس رپورٹ کا تئیا پانچاکریں گے تو قوم دیکھے گی ۔
سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے بعد دانیال عزیز اور حنیف عباسی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو ایٹمی دھماکا بنا کر پیش کیا گیا تاہم جے آئی ٹی کا دھماکا پٹاخہ بھی ثابت نہ ہوا۔”جے آئی ٹی رپورٹ کوئی آسمانی صحیفہ نہیں “۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی والوں کو کہا تھا رپورٹ بنانی ہے مگر انہوں نے ناول لکھ دیا اور کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرنا شروع کر دیے
http://dailypakistan.com.pk/national/13-Jul-2017/608273