graphican
ELITE MEMBER
- Joined
- Jul 21, 2009
- Messages
- 12,433
- Reaction score
- 48
- Country
- Location
Pakistan has decided to fight "war of law" in International Court of Justice vigorously.
کلبھوشن یادیو معاملہ؛پاکستان کاعالمی عدالت انصاف میں بھرپور قانونی جنگ کا فیصلہ
عالمی عدالت میں جواب کے لیے پہلے مکمل تیاری کی جائے گی، ذرائع وزارت خارجہ۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد:
وزارت خارجہ نے بھارت کی جانب سے کلبھوشن کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے بعد اہم عالمی فورم پر بھی بھرپور قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کی جانب سے ’’را‘‘ کے ایجنٹ کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے حوالے سے وزارت خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال اور تازہ پیش رفت پر غور کیا گیا، ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق کلبھوشن معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں مناسب قانونی جواب دیا جائے گا تاہم عالمی عدالت میں جواب کے لیے پہلے مکمل تیاری کی جائے گی۔
انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے لئے اپیل کی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد فوری طور پر رکوایا جائے اور کسی بھی تاخیر یا معاملے کی سماعت کے بغیر پاکستانی حکام کو کلبھوشن یادیو کی سزا رکوانے کا حکم جاری کیا جائے
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت نے کلبھوشن کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا
واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو گزشتہ سال بلوچستان سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد اس نے تحقیقات کے دوران پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا اعتراف کیا
Reference: https://www.express.pk/story/814477/
Translation (main points)
Pakistan will fight its "war of law" about terrorist Kulbhushan Yadev in the international court of justice. It was decided in a meeting in the foreign office.
Earlier, in a tweet, ICJ had announced that India has contacted ICJ to stop execution of Indian terrorist Kulbhushan Yadev.