Pakistan Ka Beta
SENIOR MEMBER

- Joined
- Aug 7, 2019
- Messages
- 3,490
- Reaction score
- 9
- Country
- Location
Incredibly professional, indomitably courageous & with profound combat readiness; PN marks the culmination of the year 2020 while laying unwavering faith in Allah SWT. PN stands firm to safeguard Sea frontiers & Maritime interests of the motherland.
حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ بے شک ہمارے لیے اللہ ہی کافی ہے
پاک بحریہ 2020 میں سال 2020 پاک بحریہ کے لیے کئی لحاظ سے اہمیت کا حامل رہا۔ ملکی اور عالمی سطح پر کرونا وبا سے پیدا شدہ صورتحال کے باوجود پاک بحریہ نے 2020 کے دوران متعدد کثیر الجہتی سرگرمیاں سر انجام دیں۔ ان سرگرمیوں میں بحیرہ عرب میں بحری اور ہوائی جہازوں سے فائر پاور کے کامیاب مظاہرے، سی گارڑینز (چاٸنہ) اور ماوی بلینا (ترکی) سمیت دیگر کثیر الملکی مشقوں میں شرکت اور پاکستان کی ساحلی پٹی کے ساتھ بحیرہ عرب میں مشق سی اسپارک کا انعقاد شامل ہیں۔ اسی سال دسمبر میں پاک بحریہ نے نویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ بھی سنبھالی۔ دوسری طرف پاک بحریہ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہازوں اور آلات کے حصول کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ پاکستان کی سمندری حدود بالخصوص ساحلی پٹی کی بہتر نگرانی کے لیے پاک بحریہ میں نٸےمیری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ اور LUNA (ڈرون) کا اضافہ کیا گیا۔ چائنہ میں پاک بحریہ کے لیے تیار کیے جا رہے پہلے ٹائپ 54 ایلفا فریگیٹ جہاز کی لانچنگ کے ساتھ ساتھ اسی طرز کے دوسرے جہاز کی تیاری کا عمل بھی تیزی سے جاری رہا۔ کراچی شپ یارڈ میں دوسرے میلجم کلاس کارویٹ جہاز کی تیاری کا بھی آغاز کر دیا گیا۔رواں برس دو سٹیٹ آف دی آرٹ کارویٹ جہاز پی این ایس یرموک اور پی این ایس تبوک پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کر لیے گئے۔ یہ دونوں جہاز ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں پاک بحریہ کے لیے تیار کیے گٸے۔ یہ جہاز جدید ترین اور تباہ کن ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے نٸے سٹیٹ آف دی آرٹ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ پاک بحریہ کے جہازوں نے اس سال مختلف ممالک بشمول امان، کینیا، تنزانیہ، سیچلز، ترکی، اردن اور سعودی عرب کے دورے کیے۔ ان دوروں کے دوران میزبان حکام کے ساتھ پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار سے بھی میزبان حکام کو آگاہ کیا گیا۔ ان دوروں کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کا فروغ اور میزبان ممالک کی بحری افواج کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان کسٹمز اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ کی جانے والی متعدد مشترکہ کاروائیوں میں اربوں روپے کی منشیات تحویل میں لی گئیں۔ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ نے کرونا وبا، قدرتی آفات اور حادثات سے متاثرہ افراد کی مدد کا فریضہ بھی احسن طریقے سے سر انجام دیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ سال بھر جاری رہا۔ عوام میں سمندری امور اور بحری معیشت سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لیے اس سال پاک بحریہ کی جانب سے مختلف اقدامات کیے گئے جن میں پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا قیام قابل ذکر ہے۔ بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا۔ پاک بحریہ نے کرکٹر فخر زمان کو اعزازی لیفٹیننٹ کے رینک سے بھی نوازا۔ کھیل کے میدان میں پاک بحریہ نے تیسری مرتبہ نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں ٹائٹل کے دفاع کے ساتھ ساتھ نیشنل سیلنگ چیمپئن شپ میں کامیابی بھی اپنے نام کی۔ صاف اور سرسبز پاکستان کے لیے بالخصوص ساحلی علاقوں میں مینگروز کی شجرکاری مہم مسلسل پانچویں برس بھی جاری رہی۔ اس مہم کے دوران ساحلی علاقوں میں 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ پاک بحریہ ملکی سمندری حدود کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیر و ترقی کے لیے بھی اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی

Last edited: