saima naaz
FULL MEMBER
New Recruit
- Joined
- Sep 7, 2015
- Messages
- 46
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
شرجیل اور خالد لطیف ہوں نہ ہوں، اسلام آباد یونائٹیڈ پر فرق نہیں پڑے گا، سعیداجمل
لاہور : سابق آف اسپنر سعید اجمل نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں اپنی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ کے لئے شرجیل خان اور خالد لطیف کی عدم موجودگی کو معمول کی بات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں سابق اوپنرز کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔
ایک انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے اوپنرز شرجیل خان اور خالد لطیف نے جو حرکت کی یا جس قسم کی سرگرمیوں میں وہ ملوث رہے اس پر میں بات نہیں کروں گا، مگر حالیہ سیزن میں اسلام آباد یونائٹیڈ کو شرجیل اور خالد لطیف کی کمی محسوس نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ سعید اجمل اس بار پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے لئے بطور اسپن بالنگ کوچ فرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے پی ایس ایل تھری میں اپنی ٹیم اسلام آباد کو فیوریٹ قرار دیا ہے۔