Follow along with the video below to see how to install our site as a web app on your home screen.
Note: This feature may not be available in some browsers.
سعودی عرب میں، ماہ رمضان میں، ایک پاکستانی، ایک سری لنکن اور ایک انڈین بیٹھے سمگل شدہ ڈرنک (قول غالب ہے کہ مینگو لسی پی رہے تھے اچانک ایک شرتہ (پُلسیا ادھر سے گزرا اور اس نے کہا اوئے آپ کو پتہ نہیں رمضان میں ڈرنک پینا جرم ہے وہ ان تینوں کو گرفتار کر کے قاضی کے پاس لے گیا ۔ قاضی نے ہر ایک کو 20 کوڑے لگانے کا حکم جاری کیا-
سزا پر عملدرآمد سے پہلے قاضی نے کہا چونکہ رمضان کا رحمت کا عشرہ چل رہا ہے اس لیے تم میں سے ہر ایک 20 کوڑوں کی سزا کا طریقہ اپنی مرضی سے پسند کر سکتا ہے۔ چنانچہ سب سے پہلے سری لنکن سے پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ اسکی پشت پر ایک تکیہ باندھ دیا جائے۔ خواہش پوری کی گئی لیکن 5 کوڑوں کے بعد تکیہ پھٹ گیا اور باقی کوڑے اسکو ننگی پشت پر برداشت کرنے پڑے۔ اب انڈین کی باری تھی اس نے اپنی خواہش ظاہر کی کہ 3 تکیے اسکی پشت پر باندھ کر کوڑے مارے جائیں۔ یہ خواہش بھی پوری کی گئی لیکن 3 تکیے صرف 10 کوڑوں کی تاب لا سکے باقی کے کوڑے اسکی پشت کو سہنے پڑے۔ اب قاضی پاکستانی مجرم سے مخاطب ہوا۔ تم چونکہ ہمارے برادر اسلامی ملک سے ہو اس لیے تم 2 خواہش کر سکتے ہو
پاکستانی نے کہا قاضی صاحب ! مجھے 20 کی بجائے 40 کوڑے لگائے جائیں۔
قاضی حیرانی و پریشانی کے عالم میں بولا ٹھیک ہے اگر تم یہی چاہتے ہو تو ! لیکن اب دوسری خواہش بولو
پاکستانی نے کہا اب میری پیٹھ پر اس انڈین کو باندھ دو
اور اسکی یہ خواہش بھی پوری کر دی گئی۔
خود بھی پڑھیں اور دوسروں سے بھی ضرور شئر کری
@RazPaK I'd rather not, Although I'm still confused about the Sri Lankan..whats a Sri Lankan doing in SA, although the punishment in expected considering how enlightened the SA folks are. Never posted anything objectionable don't plan to start now even by posting a translation. Another member asked for it- if he still wants it then I can forward it to him through another forum.
On FaceBook !
Mujhee tou add nahin kiyaaa aur dooosron ko kar liyaaa !
On FaceBook !
Mujhee tou add nahin kiyaaa aur dooosron ko kar liyaaa !