What's new

مجھے قتل کیا گیا تو ذمہ دار الطاف حسین ہوں گے، عامر لیاقت حسین

Scharfschütze

FULL MEMBER
Joined
May 18, 2016
Messages
250
Reaction score
-2
Country
Pakistan
Location
Pakistan
راچی: ایم کیوایم کے سابق رہنما عامرلیاقت حسین نے کہا ہے کہ مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور اگر مجھے قتل کیا گیا تو ذمہ دار الطاف حسین ہوں گے۔

ایم کیوایم کے سابق رہنما عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کے بعد مجھے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور اگر مجھے قتل کیا گیا تو اس کے ذمہ دار ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو ہنگامے ہورہے تھے میں ان کو روکنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن یہ احسان فراموش لوگ ہیں، میں اس قوم کے لیے لڑتا رہا لیکن مجھے فون پر بوریوں کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ مجھے نامعلوم نمبروں سے آنے والے فون پر کہا جارہا ہے کہ تم مصطفیٰ کمال سے بھی بڑے غدار ہو اور تمہیں حال اس سے بھی برا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں مہاجر کے لیے لڑتا رہا لیکن یہاں مہاجرکا کوئی مسئلہ نہیں، میں گزشتہ 3 ماہ سے صرف بے وقوف بنتا رہا اور الطاف حسین کی ناقابل برداشت باتیں سنتا رہا۔

سابق متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ دعا کرتا ہوں کاش کہ فاروق بھائی الطاف حسین اور اس پارٹی سے دوری اختیار کرلیں اور اگر وہ وطن سے مخلص ہیں کہ تو ابھی پریس کانفرنس کریں اور کہیں کہ الطاف حسین سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں۔ عامر لیاقت نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کچھ بھی نہیں ہے یہ سب گیم پاناما لیکس کو بچانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ الطاف حسین کے پاکستان خالف بیان کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

http://www.express.pk/story/590927/
 
Thanks God cartoon character like Amir liaquat also got first hand personal experience of Altaf Hussain reality.
 
Country Latest Posts

Back
Top Bottom