ghazi52
PDF THINK TANK: ANALYST
- Joined
- Mar 21, 2007
- Messages
- 102,603
- Reaction score
- 106
- Country
- Location
House Gardening
کڑی پتہ
کڑی پتہ کا پودا گھر میں کیسے اگائیں؟
کڑی پتے کی تین اقسام ہیں:-
1۔ سادہ:
یہ پودا لمبا اور جلد اگنے والا ہے۔ اس کے سادہ پتے ہوتے ہیں جو عموما بازار میں با آسانی دستیاب ہوتے ہیں۔
2۔ بونا:
یہ پودہ چھوٹے قد کا ہوتا ہے۔ اس کے پتے شکل اور رنگت میں پتلے، ہلکے اور عام کڑی پتوں کی نسبت لمبے ہوتے ہیں۔
3: گمتھی:
اسے کے پتے موٹے اور خوش رنگ ہوتے ہیں۔ بہت خوشبودار ہوتا ہے۔ اور اپنی دیگر اقسام کی نسبت بہت آہستہ نشونما پاتا ہے۔
جس قسم کا بھی کڑی پتہ آپ اگائیں،
آپ کو ضرورت ہوگی۔
1۔ اچھی دھوپ اور روشنی کی
2۔مناسب درجہ حرارت والی جگہ
3۔ ذرخیر مٹی
4۔ اگر گملہ ہو تو نچلی جانب سے سوراخ دار ہو۔
کڑی پتہ بیجوں کے ذریعے بھی لگایا جا سکتا ہے۔ یہ پرورش کے مدارج 1 سے 2 سال میں مکمل کر لے گا۔
ابھی جب پودا چھوٹا ہو اور پھول جب نکلیں تو ان کی کانٹ چھانٹ کرنے سے پودا وسیع اور گھنا ہوتا ہے۔ جس سے آپ زیادہ پتے حاصل کر سکتے ہیں۔
ہر 5 سے 6 ہفتے بعد کھاد ڈالیئے۔
جب پودا بڑا ہو جائے تو سال میں 1 بار اس کی کانٹ چھانٹ کیجئے۔
سردی میں اگر پتے پیلے پڑنے لگیں تو پیلے پتوں کو کاٹ کر پانی کم اور وقفے وقفے سے دیا کیجئے۔
اگر آپ کے پودے پر کلیاں نمودار ہوتی ہیں۔ تو انہیں کاٹ دینے سے نئے پتے نکلنے کا راستہ بنے گا اور نہ کاٹیں تو وہ نہایت خوبصورت اور خوشبودار پھول میں تبدیل ہو جائیں گی۔ مگر یہ کلیاں آپ کے پودے کی اکثریت غذائیت حاصل کر لیتی ہیں جس سے پتوں کی نشونما میں کسر آتی ہے۔
اگر آپ کو پودا 10 سال کا ہوگیا ہے تو اسے بڑے 30 گلین کے گملے یا زمین میں منتقل کر دیجئے۔
اسے 2 سال مکمل کرنے کے بعد بھی زمین میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
کڑی پتہ توڑ کر تازے تازے استعمال کرنا زیادہ بہترین ہے بنسبت سوکھے پتے استعمال کرنا، جو کہ زیادہ مفید، خوشبو اور ذائقے دار ہوتے ہیں۔
بڑا ہو جانے کے بعد، وقفے وقفے سے جتنے زیادہ پتے توڑے جائیں گے اتنا زیادہ پنپنے گا اور شاداب رہے گ