What's new

Fort Seree Qila Khaist Kalay , Tirah valley , KP

ghazi52

PDF THINK TANK: ANALYST
Joined
Mar 21, 2007
Messages
102,603
Reaction score
106
Country
Pakistan
Location
United States
سامنے جو قلعہ نما عمارت نظر آرہی ہے،،، اس کے قریب جائے تو یوں معلوم ہوگا جیسے آپ خیبر میں نہیں،، بلکہ ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا میں ہے اس جادوئی فلمی قلعے کے پاس کھڑے ہیں،، جہاں لوگوں کو رومانوی دنیا کی شعبدہ بازیاں سکھائی جاتی ہیں،،

فرنگی دور حکومت میں اس قلعے کو انگریز جہازوں نے نشانہ بنایا تھا،، یہاں عجب خان نے انگریز فوجی افسر کی بیٹی مولی ایلس کو ٹھہرایا تھا،،،

یہاں غفار خان بھی ٹھہرے تھے،،، بابڑہ واقعے کے بعد اس قلعے کے مالک ولی خان ملک نے قلعے پر افغانستان کے جھنڈے لگا دئے،،، جس پر قلعہ مالکان اور قلعے کو نشانہ بنایا گیا،،،

آج قلعہ خالی ہے،،، اس کے متعلق انواع و اقسام کی کہانیاں مشہور ہیں،،، اپریشن کے دوران آس پاس کا سارا علاقہ خالی کرنا پڑا،،،، یہاں کے لوگ تاحال دربدری سے دوچار ہیں،، فصلوں کی زمین بنجر ہوگئی ہے،، میووں کے باغات ہر سال ضائع ہورہے ہیں،،،

میں نے ایک شخص سے پوچھا قلعے میں کوئی رہتا ہے،، جواب دیا،، ولی خان ملک کی روح رہتی ہے وہاں،،، کوئی بھی اجنبی وہاں جائے تو اسے بھگا دیتی ہے،، ہم اس قلعے میں گئے،، دروازہ پھلانگ کر داخل ہوئے،،، حقیقت واضح ہوگئی،،

جب حقیقت کا دروازہ کھلتا ہے تو کہانیوں کی عمارت دھڑام سے گر جاتی ہے،،،، نا کسی بدروح کی موجودگی تھی،، نا جنات کا پہرا،،، بس قلعے کی خاموش دیواریں تھیں اور ان سے جھڑتی اداسی!!!،، کونے کونے میں بحرانوں و طوفانوں کا نوحہ تھا،،، ہاں ایک بات ضرور سامنے آئی،،، "اس قلعے میں آسیب تو نہیں مگر ایک جادوئی کشش ضرور موجود ہے،، آپ سامنے روڈ سے گزریں تو یہ عمارت آپ کے حواس کھینچتی ہے،، آپ کو قریب آنے پر مجبور کرتی ہے،،

اگر اس علاقے میں سیاحت کی صنعت پر کام کرلیا جائے،، تو چرس کی فیکٹریاں لگانے کی قطعا ضرورت نہیں پڑے گی،،،

Location.. Tirah valley, dist ..Khyber, KP
Fort name .... Seree Qila Khaist Kalay



93419746_138025494443987_5965402514047107072_n.jpg
 

Latest posts

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom