What's new

دوسری شادی کیلئے مصالحتی کونسل کی اجازت بھی لازمی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Zibago

ELITE MEMBER
Joined
Feb 21, 2012
Messages
37,006
Reaction score
12
Country
Pakistan
Location
Pakistan


دوسری شادی کیلئے مصالحتی کونسل کی اجازت بھی لازمی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
Facebook.svg

پاکستان, Latest
Sohail Rashid

June 24, 2019
Islamabad-high-court-ihc-640x425.jpg




اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ مسلم فیملی لاء آرڈیننس کے تحت دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت لازمی ہے۔ عدالت نے دوسری شادی کرنے کرنے والے شخص کو ایک ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔



اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے ساتھ مصالحتی کونسل کی اجازت بھی ضروری ہے۔



دلشاد بی بی نامی ایک خاتون نے 2011 میں لیاقت علی میر سے پسند کی شادی کی اور 2013 میں لیاقت علی نے بیوی اور مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرلی۔



دلشاد بی بی نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کے خلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت میں کیس دائر کردیا۔ ٹرائل کورٹ نے اس کے شوہر لیاقت علی میر کو ایک ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔



لیاقت علی میر نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں آزاد کشمیر کا رہائشی ہوں، پاکستانی قوانین مجھ پر لاگو نہیں ہوتے جس پر سیشن جج نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے لیاقت علی میر کو بری کردیا۔



اس فیصلے کیخلاف دلشاد بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ہماری شادی اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہے اور میرے شوہر کے پاس پاکستان کا قومی شناختی کارڈ موجود ہے۔ اس لئے ان پر پاکستانی قوانین یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں۔



اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو سننے کے بعد سیشن جج کا فیصلہ معطل کردیا اور ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا برقرار رکھی جو ایک ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ ہے۔



عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مسلم فیملی لاء آرڈیننس 1961 کے مطابق مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہوگا۔



فیصلے میں عدالت نے واضح کیا ہے کہ ماتحت عدالت نے آزاد کشمیر کا شہری ہونے کے باعث لیاقت علی میر کو بری کردیا تھا مگر دونوں کی شادی اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہے جبکہ لیاقت علی میر کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود ہے اور اسی بنا پر ان پر تمام قوانین کا اطلاق ہوگا۔



عدالت نے کہا ہے کہ بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کردے تو شوہر دوسری شادی نہیں کرسکتا بصورت دیگر اس کو قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔
https://www.samaa.tv/urdu/pakistan/...BMeBSz-8O6ETDpavvXeOW3Yr_x83rg2OdoY4Uu8xBhJF8
 
Ham ko aik sa dar lgta hai logon ko dosri ki fikar lgi Hui ha
 
Back
Top Bottom