What's new

Divine Help

Acetic Acid

SENIOR MEMBER
Joined
May 10, 2021
Messages
2,479
Reaction score
1
Country
Pakistan
Location
Netherlands
خدا کی قسم یہ نصرت الٰہی نہیں تو اور کیا ہے!!!
اس ایک شخص کو سب مل کے گرانے چلے تھے، تیاری پوری تھی، شکنجہ بھی کس لیا تھا۔ مقتدر حلقے بھی زچ تھے، بڑا گھر بھی آن بورڈ تھا، باہر سے بھی آشیرباد حاصل تھی، سروے چیخ چیخ کے غیر مقبولیت کا پتہ دے رہے تھے۔ کوئی کہتا بزدار کیوں لگایا!!
کوئی کہتا جہانگیر کو علیم کو ناراض کر دیا، کوئی کہتا فیض پہ ضد کی، اب اسکی خیر نہیں۔
کوئی ڈالر، تیل، مہنگائی، بجلی کی دہائی دیتا۔
وہ ان سب سے بے پرواہ، ازل کا سادہ درویش، لگا رہا اپنے کام میں۔ کہیں لنگر خانے کھولتا کہیں پناہگاہ۔ کبھی کرونا سے لڑتا کبھی لاک ڈاؤن کے خلاف
کبھی تیل پہ ٹیکس ختم کرتا، کبھی بجلی پہ، کبھی صحت کارڈ دیتا کبھی احساس کیش، کہ غریب کا چولہا جلتا رہے۔
کبھی IMF جاتا، کبھی عربوں کے در جھکتا، کبھی ٹیکسٹائل کو پیکج دیتا کبھی کنسٹرکشن کو کہ پہیہ چلتا رہے۔ ایکسپورٹس کی بات کرتا کبھی ٹیکس کولیکشن کی، کبھی خودداری کی بات کرتا
کبھی خود انحصاری کی۔ قوم کی تربیت کرتا کہ کرپشن سے جان چھڑا لو، اپنے ملک کا سوچو، ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔ یہ ملک عظیم بنے گا، میری قوم عظیم ہے۔ کیسا کیسا وقت آیا اور وہ ڈٹ گیا، جہاز آئے تو ملک کے لئے ڈٹ کے کھڑا ہو گیا، کہتا تھا جواب دینے کا سوچوں گا نہیں جواب دوں گا اور دیا!
اور ایسا دیا کہ چشم فلک نے ایسا منظر نہیں دیکھا تھا، اس قوم نے ایسا عروج نہیں دیکھا تھا، دشمن، طیارے، پائلٹ سب الٹ پلٹ دیئے۔ فوج کو بھی فخر ہوا کہ کوئی ہے جو ڈٹ سکتا ہے۔ پھر امریکہ آیا، افغانستان سے نکلتے ہوئے، ہاری ہوئی جنگ کا ملبہ ہم پہ ڈالتے، اڈوں کا متمنی کہ جنگ جاری رکھے
ڈٹ گیا! کہتا نہیں دوں گا۔ ایسا جواب، امریکہ کو؟ جس نے بھی دیا، قتل ہوا یا اپنوں کے ہاتھوں پھانسی! لیکن ڈٹ گیا، نتائج سے بے پرواہ، محمد کا دیوانہ، مدینہ ننگے پاؤں جانے والا، حرمت رسول پہ پوری دنیا سے ٹکر لینے والا، اسلاموفوبیا سے لڑنے والا۔ ڈٹ گیا!! سمجھا کہ قوم میرے ساتھ ہے
وہ سمجھا فوج میرے ساتھ ہے۔ سادہ اتنا کہ اگست 21 میں چیف کو کہہ دیا کہ اگلا چیف فلاں کو بنائیں گے۔ وہ تو مل کے ملک ٹھیک کر رہا تھا۔ جانتا نہیں تھا کے سب اس کی طرح مخلص نہیں ہیں۔ لوگوں کے اپنے مفادات ہیں، اپنے مسائل ہیں۔ پریشر ہے تو سب اسکی طرح ابسولوٹلی ناٹ نہیں کہہ سکتے
سازش ہوتے دیکھتا رہا، کہتا رہا کے سازش ہو رہی ہے۔ ہر دروازہ کھٹکھٹایا۔ اسپیکر کو کہا، اپوزیشن کو کہا، سپریم کورٹ کو کہا، نیشنل سیکیورٹی کونسل کو کہا، کسی نے نہیں سنا تو عوام کو کہا۔ کسی نے مذاق اڑاہا، کسی نے دھمکی دی، عدالتیں کھل گئں، گدھ اکٹھے ہو گئے، بے بس ہو گئا، گھر گیا
ہر طرف سے گھر گیا، کوئی قانونی راستہ نہ بچا تو اٹھا، پوچھا، کوئی رہ تو نہیں گیا جو میرے خلاف نہ ہوا ہو؟
اپنی کل متاع، ایک ڈائری اٹھائی، اپنی گاڑی خود ڈرائیو کرتا بنی گالہ چلا گیا۔

چلا گیا، لیکن ایسی جوت جگا گیا جو تھمنے کا نام نہیں لے رہی، ایسی آگ لگا گیا تن میں جو بجھ نہیں رہی
پھر میرے رب نے دن پھیر دیئے، دل پھیر دیئے۔ سازشی اکٹھے تھے، پلان مضبوط تھا، عہدے بٹے ہوئے تھے، فیصلے ہو چکے تھے۔ لیکن رب کی منظوری نہیں تھی۔ ایسی کایا پلٹی کہ سوئی ہوئی قوم جاگ گئی، جو کبھی نہیں جاگی تھی، ماڈل ٹاؤن ہو یا 71، اے پی ایس ہو یا بھٹو کی پھانسی، جو کبھی نہیں جاگی
نجانے اب کیسے جاگ گئی! اب جو کرتے ہیں الٹا پڑتا ہے۔ تیل بڑھاو یا کم کرو، ڈالر اوپر یا نیچے کرو، مہنگائی کم یا زیادہ کرو، جسے بھی وزارت دو، جو عہدہ بھی جسے دو، حلف میں شرکت کرو یا نہیں، ملو یا نہیں، سیلوٹ کرو یا نہیں، ساری پارٹیاں اکٹھی کر لی، سارا میڈیا خرید لیا، ڈالر بھی لے آئے
مبارکباد کے پیغامات بھی آ گئے، دوروں کی دعوتیں بھی، پراجیکٹ بھی، لیکن! جو مرضی کرو، بات بنتی نہیں ہے، عوام کو جچتی نہیں ہے، ٹرینڈ نیچے نہیں آ رہے، عوام گھر نہیں بیٹھ رہی، افسر بات نہیں سن رہے، ریٹائرڈ بھی چپ نہیں کر رہے، سمجھ نہیں آرہی یہ کیا ہے؟ یہ نصرت الٰہی نہیں تو اور کیا ہے

#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 
Divine help is linked to being worthy.
How many of our Awam are worthy of it?
We have issues when the establishment or other people in power enslave themselves to Washington but how many of our people ever realize their slavery?
From what we wear, to what we find pride in speaking, and to what we find good-looking in people is all linked to slavery.
 
.,..,
1650404187081.png
 
Talked to my aunt in Lahore . She is old and her knees have given up.
Her passion for IK Lahore Jalsa is like a young person’s . She told me the parking will be miles away but rok sako tou rouk Lou….
Allah will find a way for her and grant her the blessing of Ramzan and give her shiffah. Ameen.
 
Allah help those who help themselves, Pakistani awam only help themselves in Chori , Chakkri , bemaani, dishonesty , killing people in name of Rasool Allah, following leaders who are morally bankrupt, worship other than Allah, etc so yes wait for divine help as it will come for people like us.
 
Divine help is linked to being worthy.
How many of our Awam are worthy of it?
We have issues when the establishment or other people in power enslave themselves to Washington but how many of our people ever realize their slavery?
From what we wear, to what we find pride in speaking, and to what we find good-looking in people is all linked to slavery.

Good analysis.
If Awam is going to wake up let them, one could not sleep for so long.
These politicos pushed the people to the walls.
 
Back
Top Bottom