RazPaK
BANNED
- Joined
- Dec 26, 2010
- Messages
- 14,056
- Reaction score
- -49
- Country
- Location
Ulma o Mushaikh demand SC to take action against Zaid Hamidسپریم کورٹ زید حامد کے خلاف فوری کارروائی کرے، علماء و مشائخ اہل سنت
حکومت سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق زید حامد کو گرفتار کرکے اصل ہاتھوں کو بے نقاب کرے
لاہور۔۔۔ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ، نیشنل مشائخ کونسل پاکستان، خیر الامم فائونڈیشن پاکستان، انجمن اساتذہ پاکتان، محافظان ختم نبوت پاکستان، فکر رائٹرز فورم، تحفظ ناموس رسالت محاذ، ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ، جامعت علمائے اہل سنت پاکستان، پاکستان سنی تحریک، نعیمین ایسو سی ایشن، اور دیگر علماء و مشائخ اہل سنت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ زید حامد کے قریب ساتھی عماد خالد کی پریس کانفرنس کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں رہنا چاہیے کہ زید حامد ملک دشمن پالیسی پر چلتے ہوئے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتا تھا کیونکہ ایک ایسے قریبی اور ہم راز شخص کی جانب سے ایسے انکشافات کرنا جس نے زید حامد، وزیر اعظم محمد میاں نواز شریف، چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری، آڑمی چیف جنرل پرویز کیانی اور صحافیوں کو ہٹ لسٹ میں رکھا ہوا تھا خطرناک اور خوف ناک فعل ہے۔ اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان جس نازک صورت حال سے گذر رہا ہے اس سے ہر شخص باخبر ہے دوسری جانب حکومتی ایجنسیوں کی جانب سے ایسے فرد کو لاکھوں روپے رقم دینا درست عمل نہیں ہے جبکہ زید حامد کا لوگوں کو پیغمبر بنانے کا دعویٰ اور بات بات پر بغیر تصدیق کے یہودی، قادیانی اور اسرائیلی ایجنٹ کہنا گناہ کبیرہ ہے۔ دین متین ہمیں سختی سے حکم دیتا ہے کہ ہم بغیر تصدیق کسی خبر کو عام نہ کریں اور خبر کی پہلے اچھی طرح تصدیق کریں لہٰذا زید حامد کے حوال سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس معاملہ کو شرعی لحاظ سے دیکھے اور سپریم کورٹ کو چاہیے کہ وہ زید حامد کے خلاف فوری کارروائی کرے راہنمائوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا شخص جس کے سندھ ہائی کورٹ سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود گرفتار نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ زید حامد کے پیچھے چھپے ہوئے ہاتھوں کو بے نقاب کرے۔
Buzz of Geo troll.
Your days are numbered.