بی بی سی کا سروے، آپ کیا کہتے ہیں؟
بی بی سی اردو کے لیےگلوب سکین کی طرف سے کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق تریسٹھ فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ نئی آنے والی اسمبلی چودھری افتخار کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت میں بحال کرے۔ لوگوں کی اکثریت کا یہ بھی خیال ہے کہ صدر مشرف کے استعفے سے ملک میں استحکام اور سکیورٹی کی صورتِ حال بہتر ہو جائے گی۔ اسی طرح پاکستانیوں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل میں سرکاری ایجنسیاں اور ان سے منسلک افراد ملوث ہیں۔
خبر کی تفصیل: ’مشرف جائے، جسٹس آئے‘
گلوب سکین کے صدر ڈگ مِلر کا کہنا ہے کہ اگرچہ کئی مغربی حکومتوں نے صدر مشرف کی حمایت اس یقین پر کی ہے کہ صرف وہی ایک مستحکم پاکستان کی امید ہیں، لیکن پاکستان کے متوسط شہری اس خیال سے بہت حد تک اتفاق نہیں کرتے۔ اس سروے کے نتائج پر آپ کی کیا رائے ہے؟
(ازراہِ کرم نوٹ فرمائیں کہ تبصروں کی تعداد بڑھ جانے کے سبب صرف اردو میں ٹائپ کی جانے والی آراء شائع کی جائیں گی۔ اس کے لیئے آن سکرین کی بورڈ پر alt+shift دبا کر اردو سلیکٹ کریں