Imran Khan
PDF VETERAN
- Joined
- Oct 18, 2007
- Messages
- 68,815
- Reaction score
- 5
- Country
- Location
لندن ۔ برطانیہ میں نفسیاتی بیماری میں مبتلا ایک 10 سالہ لڑکے کے دل میں یہ بات گھر گئی ہے کہ نائن الیون کا حملہ اس کی وجہ سے ہوا کیونکہ اس روز اس نے سڑک پر ایک خاص سفید نشان پر پیر نہیں رکھا تھا۔ رپورٹ کے مطابق لڑکے کا خیال ہے کہ گیارہ ستمبر 2001 ء کو نیویارک میں عالمی تجارتی مرکز کے جو دونوں ٹاورز گرے تھے وہ اس کی غلطی کی وجہ سے گرے تھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ اپنی طرز کا انوکھا واقعہ ہے کہ کسی مریض نے اتنے بڑے دہشت گردانہ حملے کے لیے خود کو قصور ٹھہرایا ہے ۔ جرنل نیورو کیس میں شائع رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لڑکا ایک طرح کے دماغی خلل کا شکار ہے جسے OCD کہتے ہیں یہ حملے کے بعد سے احساس جرم میں مبتلا ہو گیا ہے اس کی اس حالت کی وجہ یہ ہے کہ وہ ہر روز سڑک پر ایک خاص سفید نشان پر ہمیشہ ٹھیک سے پیر رکھنے پر مجبور تھا ۔ گیارہ ستمبر کو وہ ایسا کرنا بھول گیا اور اس نے سوچ لیا کہ عالمی تجارتی مرکز پر حملہ اس کی ذاتی غلطی تھی ۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر رابنسن کے مطابق حملے سے پہلے حالانکہ یہ لڑکا نفسیاتی بیماری میں مبتلا تھا مگر اس کے باوجود وہ بڑا خوش اخلاق اور پسندیدہ تھا۔ لڑکے کا علاج کیا جا رہا ہے اور اسے یہ بھی سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس نے جو سفید نشان پر پیر رکھنے کی اپنی عادت ترک کی تھی تب وہ حملے ہو چکے تھے ا س لیے وہ قصور وار نہیں ہے