pkuser2k12
SENIOR MEMBER

- Joined
- Oct 28, 2012
- Messages
- 6,459
- Reaction score
- 3
- Country
- Location
سندھ کی گیس فیلڈ سے ساڑھے چوالیس ارب کی ایل این جی چوری کا انکشاف

اسلام آباد (دنیا نیوز

نیب ذرائع کے مطابق سندھ کی ایک گیس فیلڈ سے نکالی جانے والی ایل این جی کی مکمل مقدار چوری کئے جانے کا نکشاف ہوا ہے۔چوری کی جانے والی ایل این جی کی مالیت ساڑھے چوالیس ارب بنتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے ایل این جی چوری کے ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔ کرپشن میں بائیس گیس کمپنیوں کے افسر اور چار اعلی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں جن سے رقم کی واپسی کیلئے نیب انہیں پیر کے روز نوٹس جاری کرے گا۔ رقم کی واپسی کے لئے صرف سات روز کی مہلت دی جائے گی ۔نیب ذرائع کے مطابق رقم واپس نہ کئے جانے کی صورت میں تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔گیس فیلڈ سے ایل این جی چوری پر سابق چئیرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف بھی کارروائی ہو گی ۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے گیس چوری کا مکمل ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کروا دیا ہے ۔
SOURCE:
DUNYA NEWS
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/186259_1#.UfxMU21YWAU