Pakistan Ka Beta
SENIOR MEMBER
- Joined
- Aug 7, 2019
- Messages
- 3,490
- Reaction score
- 9
- Country
- Location
سکھر: سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک
سکھر: (25 اکتوبر 2020) مظفرآباد روڈ پر سی ٹی ڈی اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک پاکستان طالبان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ سکھر مظفرآباد روڈ پر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کا دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا۔ پولیس اور مبینہ دو دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران دو مبینہ دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلے میں دو زخمی دہشتگرد اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دہشتگردوں کی شناخت محب اللہ اور محمد انور کے نام سے ہوئی۔ دہشتگردوں سے خودکش
جیکٹ بنانے کا سامان، دو پستول اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
Last edited: