What's new

Neo

RETIRED

New Recruit

Joined
Nov 1, 2005
Messages
18
Reaction score
0
اوبامہ یا ہلیری، کوئی خاص فرق نہیں

عائشہ صدیقہا - مریکہ

7e208e79a89e1f15c8451452506d4e84.jpg

ق نہیںسوال یہ ہے کہ لوگ اوبامہ کو پسند کریں گے کہ ہلیری کو​

اب پاکستان کے انتخابات کے بعد امریکہ میں انتخابات کی باری ہے۔ یہ انتخابات اس لیے دلچسپ ہیں کہ اس سے فیصلہ ہو گا کہ امریکہ کس سمت میں جائے گا اور کیا امریکی معاشرہ نئے تجربات کرنے کا متحمل ہے بھی کہ نہیں۔ ایک طرف سوال ہے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹی کے مقابلے کا تو دوسری طرف سوال ہے کہ لوگ باراک اوبامہ کو پسند کریں گے کہ ہلیری کلنٹن کو۔
ظاہر ہے باہر والی دنیا تو امریکی الیکشن کو اپنی نظر سے دیکھے گی۔ کچھ پاکستانی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ اگر ڈیموکریٹ جیت گئے تو پھر امریکی خارجہ پالیسی میں کچھ تبدیلی آئے گی اور ہم اسلام آباد میں صدر مشرف سے جان چھڑا پائیں گے۔

ایک اندازہ ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی آ کر دہشت گردی پر جنگ کا رخ کچھ موڑ دے گی۔ لیکن یہ محض ایک خیال ہے۔ ہلیری کلنٹن صرف اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گی۔ یاد رہے کہ ان کے شوہر بل کلنٹن نے افغانستان پر بمباری کی تھی۔ تو ان سے توقع رکھنا کہ وہ عراق یا افغانستان میں جنگ بندی کریں گی مشکل ہے۔ رہے باراک اوبامہ تو وہ تو اسامہ بن لادن کو ڈھونڈنے کا ارادہ کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تو یہاں تک کہا ہے کہ اگر اسامہ کا سراغ پاکستان میں ملا تو وہاں بھی امریکی فوج گولہ باری کرے گی۔

شاید اوبامہ کو جتوا کر سارا امریکہ اپنی تاریخ کے ایک بڑے داغ کو دھو سکے۔

تو جہاں تک جنگ کا مسئلہ ہے تو امریکی سیاست میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ جنگ، معیشت، صحت، تعلیم اور بہت سارے معاملات میں اوبامہ اور کلنٹن کی پالیسیوں میں کوئی ایسا خاص فرق نہیں۔

لیکن پھر بھی عام امریکی اوبامہ کے بارے میں زیادہ پرجوش نظر آتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کے مقابلے میں اوبامہ ایک آزاد اور محنتی انسان لگتے ہیں۔ انہوں نے زندگی اور سیاست میں جو اب تک سفر طے کیا ہے وہ کسی رشتہ دار سیاستدان کا ہاتھ پکڑ کر نہیں کیا اور نہ ہی وہ اسٹیبلشمنٹ کا حصہ ہیں جو کہ ہلیری لگتی ہیں۔ دوسرا یہ کہ اوبامہ جوان ہیں اور جھوٹ نہیں بولتے۔ چند حلقوں کی جانب سے جھوٹ بولنے کا الزام ہلیری پر لگایا جا چکا ہے۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اوبامہ گورے امریکی نہیں کالے ہیں۔ امریکی معاشرہ بھی اپنی تاریخ کے اس باب کو بھلانا چاہتی ہے جس میں انہوں نے افریقہ سے کالے لوگوں کو لا کر غلام بنایا تھا۔ اس سوچ میں امریکی میڈیا کا بڑا ہاتھ ہے جو کہ نسلی تعلقات کے بارے میں بہت سوچ بچار کرتی ہے۔ لوگ اس موضوع پر لکھتے ہیں اور فلمیں بنتی ہیں۔ شاید اوبامہ کو جتوا کر سارا امریکہ اپنی تاریخ کے ایک بڑے داغ کو دھو سکے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ آخر میں انتخابات اوبامہ جیتیں گے کہ مک کین لیکن اس انتخاب سے بڑا مسئلہ ڈیموکریٹ پارٹی کے اپنے اندرونی فیصلے کا ہے کہ وہ صدر کے امیدوار کی لیے کس کو چنتے ہیں۔ اوبامہ کا انتخاب امریکی معاشرے کے سفر کی ایک اہم منزل ثابت ہو گی۔ [/RIGHT]

BBCUrdu.com
 
.

Country Latest Posts

Back
Top Bottom