What's new

Karachi teenager Dua Zehra FOUND (Alive & Married) after multiple days

story of every preteen girl who face disconnection within family & in result seek affection outside.

Yeah but still how can't she see about Zaheer and his family that Mahreen Sibtain mentioned in her vlog? How dumb you can be to ignore all that
 

283300688_1067924597494198_5805827751050840240_n.jpg




جب کسی بیٹی کا ویڈیو میسج آجائے کہ میں اپنی مرضی سے گھر سے گئی ہوں اور اپنی مرضی سے نکاح کرلیا ہے ۔۔ تو کسی بھی ماں باپ کا دل اپنی اس بیٹی کی ظرف سے بد ظن ہوسکتا یے ۔ اور وہ یہ سوچ سکتے ہیں کہ ٹھیک ہے پھر ! اب ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔
۔۔مگر اس شخص نے ایک مثال قائم کر دی ۔
ان والدین پر بہت باتیں بنیں۔ ان کی تربیت پر انگلیاں اٹھیں۔۔کسی حد تک سب ٹھیک بھی تھے۔
لیکن جو کچھ ہوا ۔ اس کے بعد انہوں نے کیا کیا۔۔۔ ؟
کیا انہوں نے اپنی بیٹی کو اس کے حال پرچھوڑ دیا؟
دیکھا جائے تو اس واقعے سے ہم سب کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔
بچوں کے لئے بھی اور والدین کے لئے بھی ۔۔
اس معاشرے میں روزانہ بہت سی لڑکیاں گھر چھوڑتی ہیں۔ اکثر ماں باپ صبر کر کے بیٹھ جاتے ہیں۔
وہ سوچتے تو ضرور ہوں گے کہ بیٹی کس حال میں ہوگی مگر پلٹ کر اس کو دیکھتے نہیں۔
اس شخص نے اپنے اوپر لگے داغ کی پروا نہیں کی۔
اپنے خاندان کی عزت رل جانے کا غم نہیں
کیا۔
اپنی بیٹی کی غلطیوں پر اسے درگور ہونے کے لئے چھوڑا نہیں۔
وہ لڑا۔۔
اور لڑ رہا ہے۔
پورے سسٹم سے۔
اپنی بیٹی کی زندگی بچانے کے لئے۔
جوکہ مستقل ویڈیو میسج دے رہی ہے کہ مجھے تنگ نہ کیا جائے۔
لیکن اس شخص کو یقین ہے کہ بیٹی کہیں پھنس گئی ہے۔
وہ پیچھے نہیں ہٹ رہا۔
ہم سب نے ان کی تربیت ہر باتیں بنائیں۔ بے شک ان سے غلطیاں ہوئیں ہیں ۔ مگر غلطیاں سب سے ہوتی ہیں ۔ اہم یہ ہے کہ اس واقعے کے بعد، اپنی عزت کی پروا نہ کرتے ہوئے انہوں نے والدین ہونے کا بہترین فرض نبھایا۔
اور نبھا رہے ہیں۔
بعض اوقات آنکھوں دیکھا بھی جھوٹ ہوتا ہے ۔۔ ثابت ہوگیا۔

اللہ تعالیٰ ان کے لئے آسانیاں عطا فرمائے۔​
 

Back
Top Bottom