What's new

Judges got immunity from questioning - assets beyond income means

khail007

SENIOR MEMBER
Joined
Mar 25, 2008
Messages
5,113
Reaction score
6
Country
Pakistan
Location
United Arab Emirates
Bhabi of judiciary won the case - assets beyond income means

سرینا عیسیٰ نظر ثانی کیس کا فیصلہ: سپریم کورٹ کی جانب سے ایف بی آر کو تحقیقات کا حکم دینا غلط تھا​

  • شہزاد ملک​
  • بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد​
29 جنوری 2022، 17:22 PKT
اپ ڈیٹ کی گئی 47 منٹ قبل​
سرینا عیسیٰ

،تصویر کا ذریعہASAD ALI TOOR
سپریم کورٹ نےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کا 45 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالت نے کیس کا مختصر فیصلہ 26 اپریل 2021 کو سنایا تھا اور اب نو ماہ دو دن بعد نظر ثانی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے اضافی نوٹ تحریر کیا ہے۔
عدالت عظمیٰ کے دس رکنی لارجربینچ نےچھ چارکے تناسب سے سرینا عیسیٰ کے حق میں فیصلہ سنایا اور عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ سریناعیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں اکثریت سے منظور کی جاتی ہیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظہر عالم، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین نے فیصلہ تحریر کیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ واضح الفاظ سے سنایا جاتا ہے کہ اس عدالت کےجج سمیت کوئی قانون سے بالاترنہیں، کوئی بھی چاہے وہ اس عدالت کاجج کیوں نہ ہو اسے قانونی حق سے محروم نہیں کیاجا سکتا، ہر شہری اپنی زندگی، آزادی، ساکھ اور جائیداد سے متعلق قانون کے مطابق سلوک کاحق رکھتا ہے جب کہ آئین کے آرٹیکل 9 سے 28 ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتے ہیں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدلیہ کا احتساب ضروری ہے لیکن قانون کے مطابق ہونا چاہیے، کھلی عدالت شیشے کے گھر جیسی ہے، ججزبڑوں بڑوں کےخلاف کھل کر فیصلے دیتے ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہےکہ سرینا عیسیٰ سے بیان میں معاملہ ایف بی آر بھیجنے کا نہیں پوچھا گیا تھا، سرینا عیسیٰ کو اہم ترین معاملے پر سماعت کا پوراحق نہیں دیاگیا، آئین کے تحت شفاف ٹرائل ہرخاص وعام کابنیادی حق ہے لہٰذا صرف جج کی اہلیہ ہونے پر سرینا عیسیٰ کو آئینی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، قانون کےمطابق فیصلوں سےہی عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھے گا۔
جسٹس قاضی فائز عیسی

،تصویر کا ذریعہSUPREME COURT OF PAKISTAN
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ ان کی اہلیہ کے آزادانہ ٹیکس معاملات میں انھیں مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔
سرینا عیسیٰ اور ان کے بچے عام شہری ہیں، ان کے ٹیکس کا 184/3 سے کوئی تعلق نہیں جب کہ سرینا عیسیٰ کے ٹیکس کا کیس سپریم جوڈیشل کونسل نہیں بھیجا جاسکتا۔ فیصلے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا دائرہ اختیار صرف ججز تک محدود ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ جوڈیشل کونسل کی کارروائی پرایف بی آرکے خلاف اپیل اثر انداز نہیں ہو گی، ایسا بھی ممکن تھا، چیئرمین ایف بی آرکی رپورٹ پر جسٹس فائز عیسیٰ برطرف ہو جاتے، جج کی برطرفی کے بعد ایف بی آر کے خلاف اپیل سرینا عیسیٰ کےحق میں بھی آسکتی تھی، برطرفی کے بعد اپیل میں کامیابی کا فیصلہ ہونے تک جسٹس فائز عیسیٰ ریٹائر ہوچکے ہوتے، ایسا بھی ممکن تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل ایف بی آر رپورٹ تسلیم نہ کرتی۔​

یہ بھی پڑھیئے​

سرینا عیسیٰ کے بیان سے مطمئن ہیں مگر فیصلہ متعلقہ اتھارٹی کرے گی: سپریم کورٹ
سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر میں جمع کروائے گئے جواب میں کیا کہا ہے؟
ایف بی آر کا سرینا عیسیٰ کو ساڑھے تین کروڑ روپے ٹیکس جمع کروانے کا نوٹس
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ازخود نوٹس لینے کی ہدایت دینا سپریم جوڈیشل کونسل کی آزادی کے خلاف ہے۔
آئین کے تحت سرکاری افسران ججز کےخلاف شکایت درج نہیں کرا سکتے جبکہ چیئرمین ایف بی آرکی رپورٹ دراصل جسٹس فائز عیسیٰ کےخلاف شکایت ہی تھی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ایف بی آر کو تحقیقات کا حکم دینا غلط تھا، ججز کے خلاف کارروائی صدر پاکستان کی سفارش پرسپریم جوڈیشل کونسل کرسکتی ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کاٹیکس ریکارڈ غیر قانونی طریقے سے اکٹھا کیا گیا۔ مرکزی کیس میں بھی جسٹس قاضی فائز اور ان کی اہلیہ کا مکمل مؤقف نہیں سنا گیا تھا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کسی ایک جج کےخلاف کارروائی سے پوری عدلیہ کی آزادی پر سوال اٹھتا ہے۔​

 
All Elite has that immunity. And that's the reason why everyone wants to be elite in this country. The day all people got treated equally, will be the day this country will start behaving like a country, not a Dera.
this will only happen if the country undergoes a revolution and complete system is overhauled. Otherwise, keep dreaming.
 
All we need few people with a will. Thats it.
a few people dont make up 2/3 majority in parliament that will allow said parliament to pass judicial reform bills. Same bills, that in the long run, can harm the interests of very same parliamentarians.
 
a few people dont make up 2/3 majority in parliament that will allow said parliament to pass judicial reform bills. Same bills, that in the long run, can harm the interests of very same parliamentarians.
Parliament cant do anything even if Imam e Mehdi leads it. Parliament is made of snakes, and mostly ready-made traitors. The way forward is the same as with Pre-Partition Indian Muslims or Israelis. We need to devise a system on the run and evolve it on daily basis. Trust me, it will not take more than 4 to 5 years to completely replace the current system with a new one.
 
شکایت ہی تھی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ایف بی آر کو تحقیقات کا حکم دینا غلط تھا، ججز کے خلاف کارروائی صدر پاکستان کی سفارش پرسپریم جوڈیشل کونسل کرسکتی ہے
But wasn't it a presidential reference botched however it may be.

What kind of a verdict is this? Where is the dispensation of justice whether through tax evasion or criminal offense of spying on the judges by a political government.

What kindergarten panchayt faisla is this!!
 
a few people dont make up 2/3 majority in parliament that will allow said parliament to pass judicial reform bills. Same bills, that in the long run, can harm the interests of very same parliamentarians.

Mean either few people or 2/3 majority, nothing is going to be changed. We have to live with these elites, definitely on the other side of the line.
 
Parliament cant do anything even if Imam e Mehdi leads it. Parliament is made of snakes, and mostly ready-made traitors. The way forward is the same as with Pre-Partition Indian Muslims or Israelis. We need to devise a system on the run and evolve it on daily basis. Trust me, it will not take more than 4 to 5 years to completely replace the current system with a new one.
hence a revolution is needed.
 
The risk is that an organic revolution may be hijacked by other forces as such India or ttp and thus leading to a total collapse that will put us back 100 years, we have seen this in mid east
 
until and unless someone comes and breaks this elite mindset we are going no where, the divide between common and elite is going to increase till the time comes for a bloodshed
 

Back
Top Bottom