What's new

الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کردیا

FOOLS_NIGHTMARE

ELITE MEMBER
Joined
Sep 26, 2018
Messages
18,063
Reaction score
12
Country
United Kingdom
Location
United Kingdom
1697219805793.png

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کو ڈی لسٹ کردیا۔

آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن اس فیصلے پر پہنچا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پارٹی عہدیدار نہیں، آل پاکستان مسلم لیگ کا اب کوئی وجود نہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروا سکی، آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ خود ساختہ پارٹی عہدیداران کی جانب سے انتخابی نشان کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو پرویز مشرف نے 2010 میں قائم کیا تھا۔
 

Back
Top Bottom