AZADPAKISTAN2009
ELITE MEMBER

- Joined
- Sep 8, 2009
- Messages
- 37,662
- Reaction score
- 68
- Country
- Location
وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں نئی ٹرین’جناح ایکسپریس‘ کا افتتاح کردیا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کے ہمراہ وزیراعظم نے نئی ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ میں گزشتہ حکمرانوں کی طرح بادشاہ بن کر پیسے نہیں بانٹ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر سے کنفرم کرکے ریلوے ورکرز کےلئے ہیلتھ کارڈ کا اعلان کروں گا۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ چین نچلے طبقے کو اوپر لاکرترقی کر گیا ہے، نئے پاکستان میں ہمیں بھی ایسا ہی کرنا ہے، ریلوے کے ذریعے ٹورازم کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین ٹیکنالوجی میں چین سے مدد لیں گے، وزارت پٹرولیم سے کہوں گا کہ اپنی مصنوعات کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کرے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے انقلاب آجائے گا۔
عمران خان یہ بھی کہا کہ شیخ رشید ریلوے کی بہتری کےلئے محنت کر رہے ہیں ،انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس قدر مہنگائی ہے اس میں ریلوے مزدوروں کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں تالی بجوانے کےلئے جھوٹے وعدے اور نہ ڈرامے کرنا چاہتا ہوں،جب میں نئے پاکستان کی بات ہوں تو یہ ایک نئی سوچ کی بات ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نچلے طبقے کو اوپر لانا چاہتا ہوں،سڑکوں سے پریشر ختم کرنا ہے تو ریلوے نظام کو بہتر کرنا ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 24گاڑیاں چلادی ہیں،ایک سال میں 40 گاڑیوں کا ہدف پورا کیا جائے گا، 20گڈز ٹرینوں کا ٹارگٹ بھی مکمل کریں گے۔

Last edited: