Zibago
ELITE MEMBER
- Joined
- Feb 21, 2012
- Messages
- 37,006
- Reaction score
- 12
- Country
- Location
قانونی جنگ شدت اختیار کرگئی
لاہور: معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف عدالت میں 100 کروڑ ہتک عزت کا قانونی دعویٰ دائر کردیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے 2 بڑے فنکار ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، گلوکار علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کے خلاف لاہور سیشن کوٹ میں ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میرے مؤکل پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا۔
وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے اور لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ خاتون گلوکارہ کو 1 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔
واضح رہے کہ رواں برس 19 اپریل کو میشا شفیع نے اپنی ٹوئیٹ کے ذریعے الزام عائد کیا کہ انہیں ساتھی گلوکارعلی ظفر نے متعدد بار جنسی طور پر ہراساں کیا۔
میشا شفیع کا علی ظفر پر جسنی ہراسگی کا الزام
جس کے بعد علی ظفر نے ان الزامات پر میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیجا تھا جس کے مطابق میشا شفیع ان پر لگائے گئے الزامات واپس لیں ورنہ وہ ان پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیں گے۔
جنسی ہراسگی کے الزامات : علی ظفر نے میشاشفیع کو قانونی نوٹس بھیج دیا
https://www.newsone.tv/urdu/ali-zafar-files-rs1-billion-damages-suit-against-meesha-shafi/
- 24 Jun 2018
- 96 Views