fitpOsitive
ELITE MEMBER
- Joined
- May 27, 2015
- Messages
- 12,933
- Reaction score
- 19
- Country
- Location
میرے بزرگوں نے ہمیں بتایا تھا کہ کس طرح ہریانہ میں ہمارے کئی گائوں اور لوگ زبح ہوئے۔ پر پاکستان ہم نے لے لیا۔ کسی نقصان کی پرواہ نہ کی کہ پاکستان ہمارے خوابوں کی زمین تھی۔ اور ہے۔
ی1965میں پاکستان کی طرف سے لڑنے والے پاکستانیوں کو کچھ پتا نہیں تھا کہ وہ اس پاکستان کو انڈیا سے بچا بھی گئے تو ان کرپٹ سیاستدانوں ، سرکاری نوکروں سے نہیں بچا پائیں گے۔
ہر دن کوئی نہ کوئی پاکستانی اس ملک اور اس ملک کے لوگوں کے لئے اپنی جان دے دیتا ہے یہ سوچے بغیر کہ اسکواور اسکے بچوں کا اس پاکستان میں کوئی حصہ نہیں۔
کیا یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہےگا؟ کیا سی طرح غریب کی سنوائی نہیں ہوگی؟ کیا اسی طرح لوگ امیروں اور کرپٹ سیاستدانوں کی بگڑی ہوئی اولادوں کے لئے اپنے بچوں کو یتیم کرتے رہیں گے؟
عمران خان ہو یا نہ ہو، پاکستان کے لوگوں کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ نظام ظلم پر مبنی رہےگا یا پھر انصاف پر مبنی۔