pkuser2k12
SENIOR MEMBER
- Joined
- Oct 28, 2012
- Messages
- 6,460
- Reaction score
- 3
- Country
- Location
کابل میں بعض عناصر کو پی ٹی آئی حکومت نہیں بھاتی :شامی
محمود اچکزئی حقائق کا سامنا کریں، فورسز کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے :نقطہ نظر میں گفتگو
لاہور(دنیا نیوزمعروف تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے کہ جون میں پی ٹی آئی کے دوسرے رکن صوبائی اسمبلی شہید ہو گئے ،پی ٹی آئی کو دوسرا صدمہ اٹھانا پڑا ہے ۔وہ دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں میزبان حبیب اکرم سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مردان شورش زدہ علاقہ ہے ،سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی پر بھی حملہ ہوا تھا ،عمران مہمند اپنے علاقے میں بہت مقبول اور اچھے سیاسی ورکر تھے ،انصاف اور میرٹ کی بات کرنے والے تھے ۔ کابل میں کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جنہیں کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت ایک آنکھ نہیں بھاتی ،ہو سکتا ہے ان میں سے کوئی ایسا عنصر ہو جو اس حکومت کو نشانہ بنا رہا ہو تاکہ امن و امان قائم نہ ہو سکے ۔انہوں نے کہاکہ ڈرون حملے میں بے شمار بے گناہ مارے جاتے ہیں جو انسانیت کے خلاف ہے ،یہی خود کش حملہ میں ہوتا ہے ۔انھوں نے کہاکہ ایجنسیوں میں مسابقت ہوتی ہے ،وزیر داخلہ چودھری نثار عورتوں کی طرح بین نہ کریں ،کام کریں ، سکیورٹی اداروں کے دائرہ کار کو متعین کریں ،ایسا نہیں ہوا تو قصور اس کا ہو گا جو گھوڑے پر بیٹھا ہو گا ۔انھوں نے کہاکہ محمود خان اچکزئی پرانی تاریخ میں گھسے ہوئے ہیں ،آج کے حقائق کا سامنا کریں ، اگر محمود خان اچکزئی نے اسٹیبلشمنٹ کو لگام ڈال کر کابل یا دہلی کے حوالے کرنی ہے تو ایسا کبھی نہیں ہو گا ،پاکستانی سکیورٹی فور سز کا بھی احترام کرنا سیکھنا چاہیے ۔ شامی
SOURCE:
DUNYA NEWS
Roznama Dunya :