What's new

سپریم کورٹ کا شریف خاندان کی بند شوگر ملیں کھولنے کا حکم - ایکسپریس

AdeelFaheem

FULL MEMBER
Joined
Apr 20, 2012
Messages
912
Reaction score
1
Country
Pakistan
Location
Pakistan
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی بند شوگر ملیں کھولنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں گنے کی خریداری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شریف خاندان کی بند شوگر ملیں کھولنے کا حکم دے دیا۔
جہانگیر ترین کی شوگر مل جے ڈی ڈبلیو کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالت ملوں کو کھولتی ہے تو بند کرنے کی تاریخ بھی مقرر کر دے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ملوں کو بند کرنے کی تاریخ ہم مقرر کریں؟، ہم تو کسانوں کے مفاد میں ملز کھول رہے ہیں، جہانگیر ترین کی ڈکٹیشن پر ملوں کو بند نہیں کریں گے، ہر ماہ اس کیس کی سماعت کریں گے، کھلنے والی ملیں اپنے اکاؤنٹس کی تفصیل بھی فراہم کریں، کسانوں کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان نے شوگر ملز غیر قانونی لگائیں تو اٹھانی پڑیں گی، سپریم کورٹ

اعتزاز احسن نے کہا کہ گنے کی کرشنگ اپریل کے بعد بھی کرتے رہیں گے، گنے کاوزن شوگرمل کے اندر ہی ہوسکتاہے، جنوبی پنجاب میں وزن کرنے والے کانٹے نہیں، جس کاریٹ آئے گا اس سے گنا خریدا جائے گا۔ کسانوں کے وکیل نے کہا کہ ہمیں 160 روپے ریٹ دے دیں اور شوگر ملیں پک اپ پوائنٹ سے گنا خریدیں۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ شوگر ملیں کمشنر کے مختص کردہ پوائنٹ سے گنا اٹھائیں گی، کسان کی ٹرالی جتنے دن شوگرمل کے باہرکھڑی رہے گی، خرچہ شوگر مل برداشت کرے گی۔

جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا کہ شوگر ملوں نے پک اپ پوائنٹس سے گنا خریدنے اور رقم اداکرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، ان معاملات میں ہتھوڑے کاسہارانہیں لے سکتے، شوگرملوں نے کسان کے ساتھ قابل عمل حل نکالناہے، پورے صوبے میں کوئی مل رقم نہیں دے رہی، شوگرمل والے یہ بتائیں کیاریٹ دیں گے؟۔



https://www.express.pk/story/1094429/1



بہت دیر کی مہربان آتے آتے

بابے رحمت صاحب جب آپ نے اس کیس کا کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے تاریخ ڈال دی تھی
کسانوں کو تو تبھی آپ نے جہانگیر ترین کے آگے نوچنے اور بھنبھوڑنے کے لئے پھینک دیا تھا کیونکہ اُس وقت گنا کٹ چکا تھا اب جب جہانگیر ترین اپنی مکمل کپیسٹی کے مطابق سارا گنا اونے پونے خرید چکا ہے تو آپ نے بھی سوچا کہ عوامی ہونے کیلئے ایک بیان داغ دیا جائے.

جہانگیر ترین کی ڈکٹیشن پر ملوں کو بند نہیں کریں گے، چیف جسٹس ثاقب نثار
 
.

Latest posts

Pakistan Defence Latest Posts

Pakistan Affairs Latest Posts

Back
Top Bottom