Muhammad Hammad Munir
FULL MEMBER
- Joined
- Sep 2, 2014
- Messages
- 114
- Reaction score
- 0
- Country
- Location
ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزامات پر میر شکیل الرحمن اوردیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی احمد صبا نے روزنامہ جنگ اور دی نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن اور وجاہت ایس خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کوحکم دیاہے کہ آئندہ سماعت15ستمبر کو ملزمان کوہرصورت میں پیش کیا جائے۔
کریک ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے یاسین ڈھیڈی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ جنگ ، دی نیوز اور جیو کے مالک میرشکیل الرحمن اپنے قریبی رشتے داروں کے ایما پرصحافتی اقدار کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے مذکورہ کمپنی کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم چلارہے ہیں تاکہ کریک ڈیولپرزکمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچاکر کمپنی اور اس کے شیئر ہولڈرز کو متاثر کیا جاسکے۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ اپنے مذموم مقاصد کیلیے انھوں نے وجاہت ایس خان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جوکہ جنگ گروپ کا باقاعدہ ملازم بھی نہیں لیکن اس کی4اکتوبر2013 سے 7اکتوبر 2013 تک متواتردی نیوز اور جنگ اخبار میں خبریں اورمضامین شائع کیے گئے۔
جنگ گروپ جو کہ جیو نیوز کا مالک سمجھا جاتا ہے ا س کے اخبارات کو بڑی تعداد میں عوام انٹرنیٹ اور دیگر ذرائع سے دیکھتے اور پڑھتے ہیں، آئین پاکستان کے آرٹیکل19کے تحت میر شکیل الرحمن کی ذمے داری ہے کہ نیک نیتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ملک بھر میں اپنے اخبارکے قارئین کو مستند اور درست خبریں فراہم کرے اور اشاعت سے قبل ان کی تصدیق کی جائے لیکن یہ اپنے رشتے داروں اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر درخواست گزارکی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے قریبی رشتے دار جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی خود کو درخواست گزار کی کمپنی کا حریف سمجھتے ہیں۔
اس لیے درخواست گزار کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق مدعا علیہان اس کی کاروباری شہرت کو نقصان پہنچا کرکریک ڈیولپرز پر عوام کے اعتماد کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فاضل عدالت اس صورتحال پر مدعا علیہان کیخلاف ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزامات میں کارروائی کرے۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کے وکلا کی استدعاپر ملزمان کے20،20 ہزار روپے فی کس قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
For more like my page:PAK-ARMY-News | Facebook