رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکن آصف علی کو وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث کرنا قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
Posted on: 6/25/2015
رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکن آصف علی کو وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث کرنا قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
آصف علی کو 12 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا جسکے بعد انہیں غائب کردیا گیا تھا اور آج ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے
ایم کیوایم کے ہردلعزیز کارکن وقاص شاہ رینجرز کے اہلکار کی فائرنگ سے شہیدہوئے جس کے گواہ درجنوں افراد ہیں
رینجرز کا دعویٰ وقاص شاہ کے قتل میں ملوث رینجرز کے اہلکاروں کو بچانے کی کوشش ہے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 25 جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکن آصف علی کو11 مارچ کورینجرزکی فائرنگ سے شہیدہونے والے کارکن وقاص علی شاہ کے بہیمانہ قتل میں ملوث کرنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزنے ایم کیوایم گلستان جوہرسیکٹر کے کارکن آصف علی کو 12مئی کو گرفتار کیا تھاجس کے بعدانہیں ایم کیوایم کے دیگرکارکنوں کی طرح غائب کردیا گیا تھا اور آج ان کی گرفتاری ظاہرکی گئی ہے اورانہیں ایم کیوایم کے جواں سال کارکن وقاص علی شاہ شہیدکی شہادت میں ملوث کردیاگیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لوگوں کی بڑی تعداد گواہ ہے کہ کس طرح رینجرز کے اہلکاروں نے 11مارچ کو نائن زیروپر جمع ہونے والے کارکنوں اورہمدردوں کومنتشرکرنے کیلئے لاٹھی چارج کرنے کے ساتھ ساتھ فائرنگ بھی کی تھی۔ایم کیوایم کے ہردلعزیز کارکن وقاص شاہ رینجرزکے اہلکارکی فائرنگ سے شہیدہوئے جس کے گواہ درجنوں افرادہیں۔رینجرزکے اہلکاروں کی فائرنگ کی فوٹیج ٹی وی چینلز پر نشر بھی ہوئی تھی لیکن رینجرز نے ایم کیوایم کے کارکن آصف علی کوہی اس کاقاتل ٹھہرادیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرزکایہ دعویٰ وقاص شاہ کے قتل میں ملوث رینجرزکے اہلکاروں کو بچانے کی کوشش ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکن کوملوث کرنے کے بجائے وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
View attachment 232520