What's new

Pakistan beats Bangladesh in first Test by innings and 184 runs

hasnainanwer

MEMBER

New Recruit

Joined
Dec 1, 2011
Messages
0
Reaction score
0
پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 184 رنز سے شکست دے دی ، پہلی اننگز میں میزبان سائیڈ کے 135 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد جب پاکستانی اوپنرز کے عمدہ کھیل سے میزبان سائیڈ کے ایک مرتبہ پھر ایک اننگز سے شکست کے آثار پیدا ہونا شروع ہوگئے تھے جس پر یونس خان کی ناقابل شکست ڈبل سنچری نے مہر ثبت کردی، پاکستان نے پہلی اننگز 594 5 وکٹوں پر ڈیکلےئرڈ کرکے بنگلہ دیش کو دوبارہ بیٹنگ کا موقع دیا مگر پوری ٹیم چوتھے روز 275 رنز پر آؤٹ ہوگئی، دوسری باری میں بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ قدرے بہتر تھی، اوپنر ناظم الدین نے 78 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس کیلئے انھوں نے 186 گیندوں کا سامنا کیا، شکیب الحسن نے بھی ففٹی مکمل کرتے ہوئے 51 رنز بنائے، مگر ان کی اننگز میں جارحانہ پن تھا انھوں نے 69 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چوکے بھی لگائے، کپتان مشفیق الرحیم صرف ایک رن کے فرق سے ففٹی مکمل نہیں کرپائے،عبدالرحمان نے 4 جبکہ سعید اجمل اور اعزاز چیمہ نے دودوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈبل سنچری اسکور کرنے والے یونس خان کو مین آف دی میچ قرار دیتے ہوئے دوہزار ڈالرز سے نوازا گیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 135 رنز پر آؤٹ ہوئی، پھر ناقص فیلڈنگ اور ڈھیلی بولنگ سے پاکستان ٹیم کو خود پر حاوی ہونے کا بھرپور موقع فراہم کیا، اس بیٹنگ وکٹ پر بنگلہ دیش کی بولنگ پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے تین بیٹسمینوں نے سنچریاں جڑدیں، یونس خان نے تو دل کے تمام ارمان نکالتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کرکے ہی دم لیا، پاکستان نے تیسرے دن کا کھیل 415 رنز 4 وکٹوں سے شروع کیا، یونس خان نے جلد ہی اپنی 19 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کرلی، دوسرے اینڈ پر موجود اسد شفیق نے بھی سابق کپتان کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے اپنے کیرےئر کی پہلی سنچری اسکور کی دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 259 رنز کی شراکت قائم ہوئی، اسد کو 104 رنز پر الیاس سنی نے آؤٹ کیا، ان کا کیچ شہریار نفیس نے پکڑا، یونس خان نے جیسے ہی اپنے 200 رنز مکمل کیے پاکستان نے اننگز ڈیکلےئرڈ کردی، یونس خان نے اپنی اس عمدہ اننگز میں 412 منٹ تک وکٹ پر قیام کرتے ہوئے 290 گیندوں کو سامنا کیا اور 3 چھکے و 18 چوکے لگائے۔
مزید کرکٹ نیوز اردو میں پڑھنے کیلئے وزٹ کریں cricjunoon dot com​
 
.

Latest posts

Pakistan Defence Latest Posts

Back
Top Bottom